22 November 2016 - 23:43
News ID: 424624
فونت
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں عزاداران حسینی پر دہشت گردانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
بہرام قاسمی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے خطے میں دہشت گردی کے پھیلنے کی جانب سے خبردار کرتے ہوئے یہ بات زور دے کر کہی کہ عالمی اجماع اور عزم کے بغیر دہشت گردی کو جڑ سے ختم کرنا ممکن نہیں ہے۔

انہوں نے بعض ملکوں کی جانب سے دہشت گرد گروہوں کی کھلی اور درپردہ حمایت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کو بطور ہتھکنڈہ استعمال کرنے کی وجہ سے خطے میں انتہاپسندانہ سرگرمیوں میں شدت پیدا ہو رہی ہے۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کابل کی مسجد باقرالعلوم میں مجلس عزا پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے، افغانستان کی حکومت اور عوام کو تعزیت اور مرنے والوں کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں چہلم امام حسین علیہ السلام کے موقع پر ہونے والے دہشت گردانہ حملے میں کم سے کم پچاس عزادار شہید اور ستر زخمی ہو گئے تھے۔

تکفیری دہشت گرد گروہ داعش نے نواسہ رسول کے عزاداروں پر اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬