رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب صدر جمہور اسحاق جھانگیری نے بیان کیا : امیر المومنین حضرت امام علی علیہ السلام کے روضہ مبارک کی زیارت کا شرف حاصل ہوا جو ہمارے لئے بے پناہ مسرت کا سبب ہوا ہے ۔
موصولہ رپورٹ کے مطابق ان کے ہمراہ عراق میں متعین ایرانی سفیر حسن دانائی فر بھی تھے جبکہ عراقی شخصیات میں نجف اشرف کے گورنر لوئی یاسر اور دیگر معزز شخصیات موجود تھیں ۔
زیارت کے بعد اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب صدر جمہور نے ایک گفت و گو میں بیان کیا : اللہ تعالی نے یہ عظیم شرف دوسری مرتبہ عنایت فرمائی ہے کہ امیر المومنین (ع) کی زیارت کے لئے شرف یاب ہو سکا ہوں، جبکہ لاکھوں ایرانی زائرین بھی اس سال اس عظیم زیارت کا شرف حاصل کر رہے ہیں ۔
انہوں نے مزید کہا : ہم عمدہ ضیافت پر عراقی حکومت ،عوام اور قبائل کے ساتھ ساتھ حرم علوی (ع) کا بھی تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔/۹۸۹/ف۹۳۰/ک۲۲۸/