رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، رھبر معظم انقلاب اسلامی حضرت ایت العظمی سید علی خامنہ ای کی جانب سے مسجد اعظم قم میں حضرت آیت الله موسوی اردبیلی کی مجلس ترحیم منعقد کی گئی جس میں شھر قم کے علماء و مراجع ، سرکاری اور سیاسی شخصیتوں ، طلاب و مختلف طبقہ کی عوام نے شرکت کی ۔
اس پروگرام میں ایرانی پارلیمںٹ کے اسپیکر ڈاکٹرعلی لاریجانی ، حضرت آیت اللہ نوری همدانی، سبحانی، حضرت آیت اللہ وحید خراسانی، حضرت آیت اللہ مکارم شیرازی، حضرت آیت اللہ جوادی آملی اور حضرت آیت اللہ علوی گرگانی نے شرکت کر کے قران خوانی کی اور حضرت آیت الله موسوی اردبیلی کی مغفرت کی دعا کی ۔
نیز رھبر معظ انقلاب اسلامی کے دفتر کے ذمہ دار حجت الاسلام والمسلمین محمدی گلپائگانی ، امام خمینی(ره) ایجوکیشن اینڈ ریسرچ سنٹر کے سربراہ آیت اللہ محمد تقی مصباح یزدی ، ایرانی حوزات علمیہ کے ذمہ دار آیت اللہ علی رضا اعرافی ، خبرگان رھبر کونسل کے نائب صدر آیت اللہ هاشمی شاهرودی ، شھر قم کے امام جمعہ آیت اللہ محمد سعیدی ، مرکز فقهی ائمہ اطهار(ع) کے ذمہ دار آیت اللہ محمد جواد فاضل لنکرانی ، حوزات علمیہ کی سپریم کونسل کے رکن آیت اللہ مقتدائی ، آیت اللہ علوی بروجردی ، آیت اللہ شاه آبادی اور آیت اللہ امینی بھی اس مجلس میں شریک ہوئے ۔
حضرت آیت الله صافی گلپائگانی اور دیگر مراجع تقلید قم کے نمائندہ ، رھبر معظم انقلاب اسلامی کے قم کے دفتر کے ذمہ دار حجت الاسلام والمسلمین ملکا ، شھر قم کے گورنر صادقی ، شعبہ اسلامی گائیڈنس کے ذمہ دار حجت الاسلام دانشی ، امام خمینی کے پوتے حجت الاسلام سید علی خمینی بھی اس مجلس میں شریک ہوئے ۔
حجت الاسلام والمسلمین علی نظری منفرد نے اس مجلس کو خطاب کرتے ہوئے حیات کے مسائل پر نظر ڈالی اور کہا: قیامت میں انسان سے اھم ترین سوال یہ ہوگا کہ تم نے اپنی عمر کیسے بسر کی ۔
انہوں نے حضرت آیت الله موسوی اردبیلی کی شخصیت پر نگاہ ڈالتے ہوئے کہا کہ آپ سلیم النفس و محب اهل بیت(ع) انسان تھے ۔
واضح رہے کہ مرجع تقلید وقت حضرت آیت الله العظمی سید علی سیستانی کی جانب سے حضرت آیت الله موسوی اردبیلی کی مجلس ترحیم کل سنیچر کی شب نماز مغربین کے بعد قم میں موجود ان کے دفتر میں منعقد کی جائے گی اور حوزات علمیہ کی سپریم کونسل کے کی جانب سے اتوار کو نماز مغربین کے بعد مسجد اعظم قم میں آپ کی مجلس ترحیم منعقد ہوگی ۔/۹۸۸/ ن۹۳۰ /ک۴۸۱