رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ملی یکجہتی کونسل پنجاب کی تنظیم نو کے حوالے سے اجلاس صدر یکجہتی کونسل پاکستان صاحبزادہ عبدالخیر زبیر کی صدارت میں منصورہ لاہور میں منعقد ہوا۔
اجلاس میں اتفاق رائے سے میاں مقصود احمد کو ملی یکجہتی کونسل پنجاب کا صدر منتخب کر لیا گیا جبکہ محمد خان لغاری جنرل سیکرٹری، سید سبطین حیدر سبزواری اور پیر عثمان نوری سینئر نائب صدر ہوں گے۔
اسی طرح مولانا محمد جاوید قصوری، سید عبدالوحید شاہ، سید وسیم الحسن نقوی، مولانا عبدالرب امجد اور سید باری گیلانی کو پنجاب کا نائب صدر بنایا گیا ہے۔
اجلاس میں مولاناعبدالرزاق، سید نیاز حسین بخاری، محمد نصیر احمد اویسی، علامہ حسین احمد اعوان، علی رضا نقوی اور پیر محمد امین ساجد قادری کو ڈپٹی سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا گیا جبکہ مولانا محمد نعیم شاہ کو سیکرٹری اطلاعات مقرر کیا گیا ہے۔
اس موقع پر ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے صدر صاحبزادہ عبدالخیر زبیر نے کہا: ملک میں اعتماد کی فضاء قائم کرنے کی ضرورت ہے۔ پاکستان کو کمزور کرنے کے لیے بین الاقوامی سازشیں عروج پر ہیں۔
جماعت اسلامی پاکستان کے سربراہ لیاقت بلوچ نے کہا: پوری دنیا میں اسلام تیزی سے پھیل رہا ہے۔ ہمیں باہمی اختلافات سے بالاتر ہوکر ملک وقوم کی خدمت کرنی چاہئے۔ ملک میں ملی یکجہتی کونسل کی تنظیم نو کرکے ہم ملک میں اسلامی انقلاب کی راہ ہموار کر رہے ہیں۔/۹۸۸/ن۹۴۰