25 November 2016 - 23:47
News ID: 424686
فونت
آیت الله غریفی نے خطبہ جمعہ میں؛
سرزمین بحرین کے مشھور و معروف شیعہ عالم دین نے عالم اسلام کے حالات تشویش ناک اور خطر ناک بتائے ۔
آیت الله سید عبد الله الغریفی

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سرزمین بحرین کے مشھور و معروف شیعہ عالم دین آیت الله سید عبدالله الغریفی نے اس ھفتہ مسجد امام صادق(ع) قفول بحرین میں ہونے والی نماز جمعہ کے خطبے میں عالم اسلام کی حالیہ صورت حال کا تجزیہ کیا ۔

انہوں نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ اسلام مسلکی تعصب اور تبعیض کا سخت مخالف ہے کہا: ایک ملک میں موجود شھریوں کے درمیان کوئی فرق نہیں ہے ، وہ ممالک جن میں شھریوں کے درمیان تبعیض نہیں وہ ترقی یافتہ ممالک ہیں ، ملت ، امت ، حکومت ، حکام اور سرکاری دفاتر سبھی اپنا خود محاسبہ کریں  ۔

انہوں نے مزید کہا: مسلمان عصر حاضر میں بہت سخت حالات سے روبرو ہیں اور مشکلات سے لڑ رہے ہیں اور دست و پنجہ نرم کر رہے ہیں ، اگر وہ خود اپنا محاسبہ نہ کریں گے تو اس سے بھی برے حالات سے روبرو ہوں گے ۔

بحرین کے اس شیعہ عالم دین نے بحرینیوں کو اپنے قانونی حقوق پر اصرار کرنے کی تاکید کی اور کہا: وہ قوم جو اپنے قانونی اور آئینی مطالبات کی مانگ نہ کرسکے وہ ذمہ داریاں نبھانے سے دور رہے گی اور نامناسب اقدامات کی جانب قدم بڑھائے گی جب کہ وہ اپنے سیاسی ، سماجی اور ثقافتی اقتداروں پر پائبند رہ کر مطالبات کو پا سکتی ہے ۔

آیت الله غریفی نے ملتوں کے درمیان موجود مطالبات میں پائے جانے والے اختلافات کی جانب اشارہ کیا اور کہا: یہ اختلافات عدالت ، کرامت ، آزادی ، امنیت ، اصلاح ، ثبات ، وحدت ، ھمزیستی ، تسامح اور محبت کی بنیادوں پر قائم ہوتے ہیں ۔ /۹۸۸/ ن۹۳۰/ ک۳۱۴

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬