25 November 2016 - 23:50
News ID: 424688
فونت
پشاور میں منعقدہ اجلاس کے دوران مجلس وحدت مسلمین کے علامہ سید مرتضٰی عابدی سیکرٹری مالیات اور علامہ سید عبد الحسین ملی یکجہتی کونسل کے رکن خطبات جمعہ کمیشن منتخب ہوئے۔
حجت الاسلام اقبال بہشتی ملی یکجہتی کونسل پاکستان کا اجلاس

 

رسا نیوز ایجسی کی رپورٹ کے مطابق، ملی یکجہتی کونسل خیبر پختونخوا کا صوبائی اجلاس پشاور میں منعقد ہوا۔ جس میں ‌مجلس وحدت مسلمین کے علامہ سید مرتضٰی عابدی سیکرٹری مالیات اور علامہ سید عبد الحسین ملی یکجہتی کونسل کے رکن خطبات جمعہ کمیشن منتخب ہوئے۔

اس رپورٹ کے مطابق، اجلاس میں ملی یکجہتی کونسل کی صوبائی کابینہ کے انتخابات ہوئے، جس میں مجلس وحدت مسلمین کے تین رہنمائوں کو صوبائی کابینہ میں شامل کرلیا گیا، جن میں علامہ محمد اقبال بہشتی بطور صوبائی نائب صدر، علامہ سید  مرتضٰی عابدی سیکرٹری مالیات اور علامہ سید عبد الحسین رکن خطبات جمعہ کمیشن منتخب ہوئے۔

یاد رہے کہ ملی یکجہتی کونسل پاکستان کی تقریباً 21 مذہبی جماعتوں پر مشتمل ایک مذہبی اتحاد ہے، جو کہ وطن عزیز میں بین المسالک ہم آہنگی کے لئے کوشاں ہے۔/۹۸۸/ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬