27 November 2016 - 23:13
News ID: 424729
فونت
حجت الاسلام ڈاکٹر حسن روحانی :
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے کہا : علاقے اور خاص طور پر شام اور عراق میں استحکام، ایران اور ترکی کے درمیان تعاون کی بنیاد بننا چاہئے۔
حجت‌الاسلام والمسلمین حسن روحانی

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حجت الاسلام حسن روحانی نے ترکی کے وزیر خارجہ مولود چاووش اوغلو سے تہران میں ملاقات کے دوران کہا :عراق اور شام میں استحکام کا فروغ دونوں ہمسایہ ملکوں کا اصل ہدف اور تعاون کی بنیاد ہونی چاہئے۔

صدر ڈاکٹر حسن روحانی ترکی کے وزیر خارجہ مولود چاؤش اوغلو سے ملاقات میں کہا : موجودہ حساس صورتحال میں دونوں ملکوں کے درمیان تعاون اور ہم فکری، علاقے کے امن و استحکام کے حق میں ہے اور مسائل کے حل میں بھی موثر واقع ہو سکتی ہے۔

انہوں نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ ایران اور ترکی علاقے کے اہم اصولوں کے بارے میں ایک جیسے نظریات رکھتے ہیں، کہا : عراق اور شام کے اقتدار اعلی اور ارضی سالمیت کا تحفظ ، ان ملکوں میں جنگ و خونریزی کو بند کرانا اور پناہ گزینوں کی ان کے گھروں کو واپسی میں مدد دینا، ایسے اقدامات ہیں جو علاقے میں بحرانوں کے حل کے لئے انجام پانے جاہئیں۔

صدر ڈاکٹرحسن روحانی نے ترکی میں فوج کی ناکام بغاوت اور مغربی ممالک کی دوغلی پالیسی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : مغربی ممالک جمہوریت کو اپنے اہداف کے حصول کے لئے ایک آلہ کے طور پر استعمال کررہے ہیں۔

انہوں نے بیان کیا : ترک عوام نے اس دن یہ ثابت کر دیا کہ وہ اپنے ووٹوں اور جمہوریت کے وفادار ہیں جبکہ مغرب نے ڈیموکریسی کے معاملے میں دوہرے معیار اپنائے ہیں اور جمہوریت کے تعلق سے وہ صحیح معنوں میں وفادار نہیں ہے۔

صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا : اگر خطے کے ممالک ایک دوسرے کے تعاون سے مسائل اور مشکلات کے حل کے لئے صلاح و مشورہ کریں تو مغربی طاقتوں کو خطے کے معاملات میں مداخلت کا موقع نہیں ملے گا۔

انہوں نے کہا : ایران اور ترکی کے درمیان دوطرفہ تجارتی لین دین کو بڑھانے کے لئے جو معاہدے ہوئے ہیں ان پر عمل درآمد کے لئے دونوں ملکوں کی توانائیوں سے استفادہ کیا جانا چاہئے اور اس کے لئے دونوں ملکوں کے حکام کی کوششیں ضروری ہیں۔

ترک وزیرخارجہ مولود چاؤش اوغلو نے بھی اس ملاقات میں عراق کے شہر حلّہ میں دہشت گردانہ حملے میں ایرانی زائرین کی شہادت پر تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا : علاقے میں دہشت گردی کے خلاف جنگ اور خطے میں امن قائم کرنے کے تعلق سے ایران کا کردار تعمیری اور اہم ہے۔ ہم عراق اور شام کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا احترام کرتے ہیں۔

ترکی کے وزیر خارجہ نے شام میں دہشتگردوں کے خاتمہ پر زور دیتے ہوئے کہا ک: اب شام میں جنگ بندی اور اس ملک میں اختلافات کو سیاسی طریقہ سے حل کرنے کا وقت آگیا ہے۔/۹۸۹/ف۹۳۰/ک۴۹۹/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬