27 November 2016 - 23:24
News ID: 424730
فونت
یحی رحیم صفوی :
قائد انقلاب اسلامی کے مشیر نے عوامی رضاکار فورس بسیج کو ملک کی قومی طاقت کا بنیادی ستون قرار دیا ہے۔
میجر جنرل سید یحیی صفوی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جنوبی ایران کے جزیرے کیش میں عوامی رضاکاروں کے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے قائد انقلاب اسلامی کے مشیر اعلی جنرل یحی رحیم صفوی نے بیان کیا : بسیج ایران کی طاقت کا بنیادی ستون ہے۔

انہوں نے رضاکار فورس کی اہمیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بیان کیا : مسلح افواج اور عوامی رضاکار فورس کی بدولت ملک کی سرحدوں اور شہروں میں مکمل امن برقرار ہے۔

جنرل یحی رحیم صفوی نے تاکید کرتے ہوئے کہا : آج ہزاروں سنی اور شیعہ رضاکار، ملک کی مشرقی اور مغربی سرحدوں کی حفاظت پر مامور ہیں اور انہوں نے دہشت گردوں کے نفوذ کا راستہ روک رکھا ہے۔

انہوں نے عوامی رضاکار فوج کی دشمنوں کی سازش کو ناکام کرنے کی حکمت عملی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے مسلح افواج کے ساتھ مل کر خطے میں امریکہ اور صیہونی حکومت کی تمام سازشوں کو ناکام بنا دیا ہے۔

فوجی امور میں قائد انقلاب اسلامی کے مشیر نے یمن، شام اور عراق کے جنگ زدہ عوام کی حمایت جاری رکھنے پر زور دیتے ہوئے کہا : اسلامی جمہوریہ ایران اپنے سیاسی اور اخلاقی عزم و ارادے اور اثر و رسوخ کو خطے کی مسلم اقوام کے حق میں استعمال اور مسلم ملکوں کی تقسیم کو روکنے کی کوشش کر رہا ہے۔

یحی رحیم صفوی نے وضاحت کرتے ہوئے کہا : عوامی رضاکار فوج اس وقت بہت ہی اہم قوت بن چکی ہے جس کی وجہ سے اسلام دشمن عناصر کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔/۹۸۹/ف۹۳۰/ک۲۹۶/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬