04 December 2016 - 15:36
News ID: 424868
فونت
محمد جواد ظریف :
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے کہا : عراق اور افغانستان پر حملے اور ان ملکوں پر قبضہ دہشت گرد گروہوں کی ترقی کا سبب بن رہا ہے۔
محمد جواد ظریف

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے ھندوستان کے ماہروں اور دانشوروں کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے بیان کیا : مغربی ایشیا میں امریکہ کی مبالغہ آرائی بڑے نقصان کا باعث بن رہا ہے ۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا : اس اہم حقیقت کو سمجھنا بہت ضروری ہے کہ ایک بار پھر امریکہ کی مبالغہ آرائی کرنا غلط ہے کیونکہ غلبے کا دور اب ختم ہو چکا ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے عراق اور افغانستان پر امریکا کی طرف سے کئے گئے حملہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے تاکید کی : عراق اور افغانستان پر حملے اور ان ملکوں پر قبضہ دہشت گرد گروہوں کی ترقی کا سبب بن رہا ہے۔

انہوں نے دہشت گرد کے حمایتی ممالک کو متبنہ کرتے ہوئے بیان کیا : سب کو اس حقیقت کو سمجھنا چاہئیے کہ دہشت گردی کی حمایت کرنے سے کسی کو کوئی فائدہ نہیں پہوچنے والا ہے۔

محمد جواد ظریف نے امریکا و سامراجی طاقت کی غلط پالیسی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : عراق اور افغانستان اور فلسطین کے قبضے کی وجہ انتہاپسندی اور دہشت گردی کا پھیلاؤ ہے۔

انہوں جمہوری نظام کی اہمیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : ھندوستان دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت ہے اور اس ملک میں ایران کی طرح لوگ اپنا نظریہ و حکومت کی کارکردگی کو اتنخابات میں ووٹ ڈال کر کر سکتے ہیں۔

محمد جواد ظریف نے دہشت گردی کو ختم کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا : انتہا پسندی اور دہشت گردی کسی خاص ملک یا عراق اور شام تک محدود نہیں ہے کیونکہ بنیادی طور پر سوشل نیٹ ورک کی مدد سے یہ پھیل رہا ہے۔

واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کے دوروں کے پہلے مرحلے میں ھندوستان پہنچ گئے جہاں وہ افغانستان کے حوالے سے ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

ایران چیمبر آف کامرس کے ۳۸ اراکین اور ۱۵ نجی کمپنیوں کے نمائندے اور ۸ تجارتی بینکوں کے اراکین ایرانی وزیر خارجہ کے ہمراہ وفد میں شامل ہیں۔

ھندوستانی شہر امرتسر میں ۳ اور ۴ دسمبر کو افغانستان کے حوالے سے ہارٹ آف ایشیا کی کانفرنس کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس میں امریکہ، روس، چین اور اسلامی جمہوریہ ایران شرکت کریں گے۔/۹۸۹/ف۹۳۰/ک۴۳۱/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬