06 December 2016 - 22:41
News ID: 424908
فونت
محمد جواد ظریف :
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے کہا : علاقے میں مغرب خاص طور پر امریکی تسلط کا خاتمہ ہو چکا ہے۔
محمد جواد ظریف

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے بیجنگ یونیورسٹی کے طلبا کے اجتماع میں تقریر کرتے ہوئے کہا : سوویت یونین کا شیرازہ بکھرنے کے بعد سے مغرب میں ایک غلط تصور یہ پایا جاتا تھا کہ یہ مغرب کے لئے ایک کامیابی تھی اور اسی طرز فکر کے تناظر میں امریکہ نے یہ کوشش کی خود کو دنیا کی واحد سپر پاور کے طور پر پیش کرے۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا : امریکہ نے اسی دائرے میں عراق اور افغانستان جیسے ملکوں پر قبضہ کر لیا تا کہ دنیا والوں پر اپنی طاقت کا لوہا منوا سکے لیکن اب دنیا سے تسلط پسندی کا خاتمہ ہو رہا ہے۔

ایران کے وزیر خارجہ نے شام کے بحران کے حل کا واحد راستہ سیاسی مذاکرات جانتے ہوئے بیان کیا : چین خود کو سپر پاور ظاہرکرنا نہیں چاہتا ہے بلکہ وہ عالمی مسائل منجملہ شام کے مسئلے میں اپنا مثبت کردار ادا کر رہا ہے۔

انہوں نے تہران اور چین کے تعلقات کو بھی اسٹریٹیجک قرار دیتے ہوئے تاکید کی : اسلامی جمہوریہ ایران اور چین نے ہمیشہ باہمی تعلقات کے فروغ پر تاکید کی ہے۔

واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف ، ہندوستان کے شہر امرتسر میں ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں شرکت کے بعد اپنے ایشیائی دورے میں اتوار کی رات کو چین کے دارالحکومت بیجنگ پہنچے ہیں جہاں انہوں نے اس ملک کے اعلی حکام سے ملاقات کی ۔/۹۸۹/ف۹۳۰/ک۲۸۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬