07 December 2016 - 23:25
News ID: 424926
فونت
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے جاپان سے خطے میں دہشت گردی میں کمی لانے میں اپنا کردار ادا کرنے کی تاکید کی -
واد ظریف اور فومیو کیشیدا

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے ٹوکیو میں اپنے جاپانی ہم منصب فومیو کیشیدا  سے ملاقات میں کہا ہے کہ جاپان علاقے کے دیگر ملکوں کے ساتھ اپنے سیاسی روابط کو استعمال کرتے ہوئے دہشت گردی کے حامی ممالک کو دہشت گرد تنظیموں کی حمایت سے باز ر کھنے کے سلسلے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے.

 ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے بدھ کو اس ملاقات میں کہا کہ ایران علاقے میں استحکام کے اہم محور کی حیثیت سے جاپان سے یہ توقع رکھتا ہے کہ وہ مشرق وسطی میں امن و استحکام کی برقراری میں فعال کردار ادا کرے-

انہوں نے ایران اور جاپان کے درمیان دیرینہ اور اچھے تعلقات کا ذکر کرتے  ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان بین الاقوامی مسائل کے حوالے سے یکساں موقف پایاجاتا ہے.-

جواد ظریف نے کہا کہ ایران ، جاپان کے تعاون سے خطے  بالخصوص افغانستان اور خلیج فارس میں امن اور استحکام کے فروغ کے لئے قریبی تعاون کرنے پر آمادہ ہے-

ظریف نے دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی روابط کی توسیع پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ سیاسی شعبہ کے ساتھ ساتھ اقتصادی شعبہ میں بھی بہت سے مواقع موجود ہیں جن سے استفادہ کرنا چاہئے -

جاپان کے وزیر جارجہ نے بھی  مشترکہ جوہری معاہدے پر عملدرآمد پر زوردیتے ہوئے کہا کہ ہم اس معاھدے کے سخت حامی ہیں اور اس پر عملدرآمد کے لئے اپنا تعاون اور کوششیں جاری رکھیں گے.انہوں نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ ایران ، عالمی امن کے سلسلے میں بھی  اپنا اہم اور فعال  کردار ادا کرے گا ۔/۹۸۸/ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬