08 December 2016 - 21:10
News ID: 424950
فونت
اسلامی جمہوریہ اسلامی ایران کے وزارت خارجہ کے ترجمان:
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے خلیج فارس تعاون تنظیم کے اجلاس میں برطانوی وزیراعظم تھیریسا مے کے ایران مخالف بیان کو سختی سے مسترد کر دیا۔
برطانوی وزیر

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قامی نے خلیج فارس تعاون تنظیم کے اجلاس میں برطانوی وزیراعظم تھیریسا مے کے ایران مخالف بیان کو سختی سے مسترد کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ برطانوی وزیر اعظم کی جانب سے دئیے جانے والے ایسے بیانات میں خطے میں موجود کشیدگی میں اضافہ ہو گا اور اس سے عالمی امن اور سلامتی کو بحال کرنے کی کوششوں کو نقصان پہنچے گا۔

انہوں نے کہا کہ برطانوی وزیراعظم کو خلیج فارس تعاون تنظیم کے رکن ممالک کو خلیج فارس کے خطے میں دہشت گردی کی پشت پناہی روکنے کے حوالے سے اقدامات اٹھانے پر زور دینا چاہیے تھا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ برطانوی وزیراعظم کے بیان سے برطانیہ اور یورپی یونین کے درمیان تعلقات میں مشکلات ظاہر ہوتی ہیں اور اس سے برطانیہ کی عالمی سطح پر پوزیشن غیرمستحکم ہو گی۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬