10 December 2016 - 19:06
News ID: 424980
فونت
بہرام قاسمی:
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا : اسلامی جمہوریہ ایران مقبوضہ فلسطین کے مختلف مقامات پر ناجائز صیہونی حکومت کی آبادکاری کے نئے منصوبوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔
بہرام قاسمی

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے اپنے ایک بیان میں کہا : ناجائز صیہونی حکومت کی جانب سے فلسطین کے مختلف مقامات پر قبضہ اور وہاں نئی یہودی بستیاں قائم کرنے کے حوالے سے جو منصوبہ بندی کی جا رہی ہے اس کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہیں۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے تاکید کی : ناجائز صیہونی ریاست فلسطین کی مظلوم عوام پر تشدد اور ان کے قتل عام پر پوری دنیا اور عالمی برادری ناجائز صیہونی حکومت کے اس اقدام کو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیتی ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اسرائیل کی غاصبانہ پالیسی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : اسرائیل کی جعلی حکومت فلسطینی علاقوں پر غاصبانہ قبضہ کئے ہوئے ہے اور اسرائیل کی طرف سے فلسطینی علاقوں یہودی بستیوں کی تعمیر بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے ۔

انہوں نے عالمی ادارہ سے صیہونی کے اس منصوبہ کے خلاف عملی اقدام کی اپیل کرتے ہوئے کہا : ایران نے اقوام متحدہ اور دیگر بین الاقوامی اداروں پر زوردیا ہے کہ وہ اسرائیل کے غیر قانونی اقدامات پر خاموش تماشائی نہ بنیں اور اسرائیل کی لفظی مذمت کرنے کے بجائے اس کے خلاف عملی اقدام عمل میں لائیں۔

بہرام قاسمی نے تمام حکومتوں، عالمی تنظیموں اور اقوام متحدہ پر زور دیا کہ وہ ایسے ظالمانہ اقدامات اور یہودی بستیاں قائم کرنے والوں کے خلاف سنجیدہ اور عملی پالیسیاں اپنائیں۔

واضح رہے کہ ناجائز صیہونی ریاست کی پارلیمنٹ میں فلسطین کے مغربی کنارے میں ۴ ہزار نئی یہودی بستیاں تعمیر کرنے کے حوالے سے ایک منصوبے کی منظوری دی گئی ہے۔ جو پوری طرح فلسطینوں کے حق کی پایمالی ہے ۔/۹۸۹/ف۹۳۰/ک۳۳۷/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬