20 December 2016 - 19:12
News ID: 425184
فونت
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزرات خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں روسی سفیر کے قتل کی شدید مذمت کرتا ہے۔
بہرام قاسمی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزرات خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں روسی سفیر کے قتل کی شدید مذمت کرتا ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزرات خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے انقرہ حملے میں جاں بحق ہونے والے بے گناہ روسی سفیر کے حوالے سے روسی حکومت اور قوم اور ان کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا۔

انہوں نے دہشت گردی، انتہاپسندی اور تکفیری دہشت گرد گروہوں کے خلاف روسی قوم اور حکومت کی حمایت کیلئے بین الاقوامی برادری کی ذمہ داری کی ضرورت پر زور دیا۔

گزشتہ روز ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں دہشت گردانہ حملہ ہوا جس کے نتیجے میں ترکی میں تعینات روسی سفیر جاں بحق ہو گئے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬