رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کی مطابق، مراجع تقلید قم میں سے حضرت آیت الله جعفرسبحانی نے گذشتہ روز شھید فاونڈیشن کے چئرمین حجت الاسلام شهیدی اور ان کے ھمراہ موجود وفد سے ملاقات میں شھادت کی اھمیتوں کی جانب اشارہ کیا اور کہا: رسول اسلام(ص) ، حضرت امام علی علیہ السلام اور آپ کے گھرانے نے جو قربانیاں اسلام کے لئے دی ہیں وہ زبان زد خاص و عام ہیں ۔
انہوں نے مزید کہا: ایمان انسانوں کو فداکاری اور گذشت کی توانائی عطا کرتا ہے کہ اپنے پروردگار کی خوشنودی کے اپنی حیات و زندگی پر دوسرے کی حیات اور بقا کو فوقیت دیتا ہے ۔
حوزہ علمیہ قم کے مشھور استاد نے عراق اور شام کی جنگوں کی جانب اشارہ کیا اور کہا: آج ہم جو کچھ بھی ان ممالک میں دیکھ رہے ہیں اور اس پر خدا کے شاکر ہیں کہ انہیں ان کا استقلال واپس مل گیا وہ فقط و فقط جزبہ شھادت کی وجہ سے ہے ، ان ممالک کے جوانوں نے اپنی جان ہتھیلیوں پر لے کر دشمنوں کا ڈٹ کے مقابلہ کیا اور آخر پیروز ہوگئے ۔
انہوں نے فرمایا: ہمارے انقلاب اسلامی کو بھی اسی جزبہ فداکاری و شھادت کی بنیاد پر پیروزی نصیب ہوئی اور ہم عراق و ایران میں بھی ظالم صدام کے مقابل اسی جزبہ شھادت و فداکاری کے زیر سایہ کامیاب و کامران رہے ۔
حضرت آیت الله سبحانی نے بیان کیا: ہم نے جھاد کی اس ثقافت کو بزرگ علما کی حیات میں دیکھا ہے اور انہوں نے ھمیشہ جزبہ شھادت کی بقا کی تاکید کی ہے تاکہ اپنے زمانے کی سامراجی طاقتوں سے بخوبی مقابلہ کیا جاسکے ۔
انہوں نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ اگر ہم آج داستان جنگ اُحد کو لوگوں کے سامنے بیان کریں گے تو ان میں جزبہ شھادت بیدار ہوگا کہا: رسول اسلام اور ابتدائے اسلام کے مسلمانوں نے کفار و مشرکین مکہ کے مقابل جو سختیاں برداشت کی ہیں وہ رہتی دنیا تک کے مسلمانوں کے لئے نمونہ عمل ہیں ۔/۹۸۸/ ن۹۳۰/ک۳۷۰