19 December 2016 - 18:09
News ID: 425165
فونت
ہندوستانی ریاست اتر اکھنڈ میں تمام سرکاری دفاتر میں مسلمانوں کے لئے جمعہ کی نماز کے لئے ۹۰ منٹ کا خصوصی وقفہ دینے کا فیصلہ کردیا گیا۔
ھندوستان


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ہندوستانی ریاست اتر اکھنڈ میں تمام سرکاری دفاتر میں مسلمانوں کے لئے جمعہ کی نماز کے لئے 90 منٹ کا خصوصی وقفہ دینے کا فیصلہ کردیا گیا۔

ریاست میں حکمراں جماعت کانگریس کے وزیراعلیٰ ہریش راوت کی زیر صدارت کابینہ کے ایک خصوصی اجلاس میں اس کی منظوری دی گئی اور آئندہ جمعہ سے ساڑھے بارہ بجے سے دو بجے تک تمام مسلمان سرکاری ملازمین کے لئے نماز کا وقفہ ہو گا۔

واضح رہے کہ ریاست اتر اکھنڈ میں جلد ہی انتخابات ہونے والے ہیں اور مسلمانوں کا یہ مطالبہ تھا کہ انہیں جمعہ کی نماز کے لئے مناسب وقت کا وقفہ دیا جائے۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬