19 December 2016 - 18:05
News ID: 425164
فونت
سعودی جنگی طیاروں نے یمن کے صوبہ صعدہ پر پچاس سے زیادہ بار بمباری کی ہے۔
 یمن

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،  یمن کے المسیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شمالی یمن کے صوبہ صعدہ پر سعودی عرب کے جنگی طیاروں کے حملے میں کم سے کم ایک شخص ہلاک اور کئی زخمی ہو گئے- ان حملوں میں دسیوں عمارتیں تباہ ہو گئیں-

سعودی جنگی طیاروں نے صوبہ تعز میں سیمنٹ کے ایک کارخانے پر بھی بمباری کر کے اسے تباہ کر دیا- یہ کارخانہ صوبہ تعز کی اہم تنصیبات میں ہے- کہا جا رہا ہے کہ ان حملوں میں بارہ سعودی ایجنٹ ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے-

یمنی فوج کے ایک رکن نے اپنا نام ظاہر نہ کئے جانے کی شرط پر بتایا ہے کہ یمنی فوجی، تمام محاذوں پر سعودی حملوں کو پسپا کرنے کی طاقت رکھتے ہیں- سعودی عرب، یمن کے مفرور صدر منصور ہادی کی حکومت بحال کرنے کے لئے مارچ دو ہزار پندرہ سے یمن کے مظلوم عوام کو اپنے وحشیانہ حملوں کا نشانہ بنا رہا ہے تاہم اسے اب تک اپنا کوئی مقصد حاصل نہیں ہوا ہے-/۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬