22 December 2016 - 16:45
News ID: 425223
فونت
محمد باقری :
اسلامی جمہوریہ ایران کے مسلح افواج کے سربراہ نے کہا : آج اسلامی جمہوریہ ایران خطے میں ایک اہم اور مستحکم ملک بن چکا ہے۔
جنرل باقری

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایرانی مسلح افواج کے سربراہ میجر جنرل 'محمد باقری' نے جمعرات کے روز ایران کے انفارمیشن اور ٹیکنالوجی شعبے سے تعلق رکھنے والے شہداء کی یاد میں منعقدہ قومی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج ایران ایک ایسی مضبوط دفاعی صلاحیت کا حامل ہے کہ ہم بڑے سکون اور اطمینان کے ساتھ کہہ سکتے ہیں کہ کوئی بھی حملہ آور ایرانی قوم اور ملک کے خلاف دراندازی کرنے کی جرات نہیں رکھتا۔

کیا۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ خطے کی ایسی صورتحال جب اکثر ممالک دہشتگردی، تشدد اور بدامنی کے شکار ہوئے ہیں اسلامی جمہوریہ ایران اپنی بھرپور طاقت اور دفاعی صلاحیت کی بدولت اپنی راہ میں کوئی بھی خطرہ محسوس نہیں کر رہا۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ آٹھ سالہ مسلط شدہ جنگ اور شہدا کے خون کی برکت سے آج اسلامی جمہوریہ ایران خطے میں ایک اہم اور مستحکم ملک بن چکا ہے۔

جنرل باقری کا کہنا تھا کہ آج علاقائی امور کے حوالے سے اسلامی جمہوریہ ایران کی بالادستی قائم ہے اور ہمیں فخر ہے کہ ہم دہشتگردی کے خلاف جنگ کے علمبردار ہیں۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬