22 December 2016 - 16:54
News ID: 425224
فونت
عماد خمیس:
شام کے وزیراعظم نے کہا : حلب میں شامی افواج کی فتح کے بعد مغربی اور امریکی سازشیں ناکام ہو گئی ہیں۔
عماد خمیس

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شام کے وزیراعظم عماد خمیس نے دمشق میں ایران کے نائب وزیرخارجہ حسین جابری انصاری سے ملاقات میں کہا : حلب اور شام کے دیگر علاقوں میں دہشت گردوں کے خلاف شامی افواج کی کامیابی نے علاقے کے سلسلے میں امریکی اور مغربی منصوبوں کو ناکام بنا دیا۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے بیان کیا : حلب میں دہشت گردوں کی شکست استقامتی محاذ کی کامیابی ہے، شام میں فوج اور استقامتی قوتوں کی فتح، شہدا کے خون کی پاسداری ہے۔

شام کے وزیراعظم نے تاکید کرتے ہوئے کہا : اسلامی جمہوریہ ایران اور شام کے گہرے سیاسی اور تاریخی تعلقات کا تقاضا ہے کہ اقتصادی تعلقات کو بھی سیاسی تعلقات کی ہی طرح اعلی سطح پر پہنچانے کے لئے دونوں ممالک کوشش کریں۔

اس ملاقات میں ایران کے نائب وزیرخارجہ حسین جابری انصاری نے بھی حلب میں دہشت گردوں کے مقابلے میں شامی افواج کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اس شاندار فتح پر شام کے عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا : کسی بھی ملک کو شام کے داخلی معاملات میں مداخلت اور اس ملک کے عوام پر اپنی مرضی مسلط کرنے کا حق نہیں ہے۔

انہوں نے کہا : شام میں بحران پیدا کرنے والے ممالک کو چاہئے کہ وہ اب شام کے امور میں اپنی مداخلت اور شامی عوام پر اپنی مرضی مسلط کرنے کی کوششوں کو بند کرے۔

ایران کے نائب وزیر خارجہ نے بیان کیا : گذشتہ چند برسوں کے تجربات اور دہشت گردوں کے مقابلے میں حاصل ہونے والی کامیابی کے بعد اب علاقے اور دنیا کے ممالک، شام کو موجودہ بحرانی صورت حال سے نکالنے کے لئے فوری طور پر اقدامات کریں گے تاکہ شام کے عوام اپنے مستقبل کے بارے میں خود فیصلہ کرسکیں۔ /۹۸۹/ف۹۳۰/ک۳۳۱/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬