آستان قدس رضوی کی صنایع چوب کمپنی کے کاریگر حضرت امام حسین علیہ السلام کے روضہ کے دروازے بنا رہے ہیں۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حضرت امام حسین علیہ السلام کے روضہ منورہ اور آستان قدس رضوی کی صنایع چوب کمپنی کے درمیان مفاہمت نامہ کے مطابق کربلائے معلی میں حضرت کے روضہ کے تین اصلی دروازے اس کمپنی کے ذریعہ بنائے جائیں گے۔
ان دروازوں کا بنانا آستان قدس رضوی کے لئے ایک عظیم افتخار ہے ، بنانے کے بعد مہران بارڈر سے کربلا ئے معلی منتقل کردیے جائیں گے اور پھر مشہد مقدس سے کاریگرو انجینیر جاکر روضہ منورہ میں نصب کریں گے۔
قابل ذکر ہے کہ اس سے پہلے بھی حضرت امیر المومنین علیہ السلام کے روضہ منورہ کے 51 دروازے اور کھڑکیاں اور حضرت کی ضریح کے سرہانے کا فولاد کا دروازہ آستان قدس رضوی کی اس کمپنی کے ذریعہ بنائے جاچکے ہیں ۔/۹۸۹۔ف۹۴۰/
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے