رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ان فوجی مشقوں کے ترجمان جنرل عباس فرج پور علمداری نے منگل کے روز کہا کہ ان مشقوں کے دوسرے مرحلے میں خاتم الانبیاء ایئر ڈیفنس سسٹم کے چھوٹے اور درمیانی سائز کے میزائل سسٹموں نے کامیابی کے ساتھ اپنے اہداف کو نشانہ بنا کر انھیں تباہ کر دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ مقامی طور پر تیار کیے گئے مرصاد اور یا زہرا (س) تین میزائل سسٹموں نے دشمن کے حملہ آور طیاروں کا پتہ لگا کر انھیں تباہ کر دیا۔
جنرل عباس فرج پور علمداری نے اس بات پر زور دیا کہ مرصاد اور یا زہرا (س) میزائل سسٹموں کو اپ گریڈ کر کے ان کی کارکردگی مزید بہتر بنائی گئی ہے اور ایران کی مسلح افواج کے ماہرین نے ان فوجی مشقوں میں ان کا کارکردگی کا گہری نظروں سے جائزہ لیا ہے۔
واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج اور سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی مدافعان آسمان ولایت سات کے نام سے مشترکہ فوجی مشقیں پیر کے روز سے ایران کے جنوبی اور جنوب مغربی علاقے میں شروع ہوئی ہیں جو پانچ روز تک جاری رہیں گی۔/۹۸۸/؛ ن۹۴۰