29 December 2016 - 10:40
News ID: 425357
فونت
یوم بصیرت اور ولایت سے امت کے میثاق یعنی انتیس دسمبر کی تاریخ کی مناسبت سے ایران کے سبھی چھوٹے بڑے شہروں میں ریلیاں نکالی گئیں اور بڑے پیمانے پر پروگرام منعقد کئے گئے ۔
قم میں ۲۹ دسمبر ولایت سے میثاق و تجدید کی مناسبت سے اہل حوزہ کا اجلاس

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران میں جمعرات کو انتیس دسمبر دوہزار کو ایرانی عوام کے ذریعے ولایت سے میثاق و تجدید کی غرض سے نکالی گئیں شاندار اور تاریخی ریلیوں کی یاد منائی جارہی ہے اور اس کو یوم بصیرت اورولایت سے امت کے میثاق کا نام دیا گیا ہے ۔

نو دی تیرہ سواٹھاسی ہجری شمسی مطابق انتیس دسمبر دوہزار نو کو کروڑوں کی تعداد میں ایرانی عوام نے پورے ملک میں ریلیاں نکال کر معاشرے میں اسلامی آداب و روایات کو پامال کرنے کی کوششوں اور فتنوں سے برائت و بیزاری کا اعلان کرتے ہوئے فتنہ پھیلانے والے عناصر کا جنھوں نے صدارتی انتخابات میں دھاندلی کے بہانے غلط راستے کا انتخاب کرلیا تھا منہ توڑ جواب دیا ۔

جمعرات کو تہران ، اصفہان ، مشہد ، قم ، ہمدان ، اراک ، کردستان ، کرمان اور دیگر شہروں کے عوام نے یوم بصیرت و ولایت سے امت کے میثاق کی ساتویں سالگرہ کی مناسبت سے بڑی بڑی ریلیاں نکال کراس دن کو ایرانی عوام کی جانب سے ولایت سے وفاداری کے طور پر منایا اور ولایت فقیہ کے زیرسایہ باہمی اتحاد اور استقامت پر زور دیا ۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حجت الاسلام حسن روحانی نے انتیس دسمبر کے عظیم الشان کارنامے کو ولایت فقیہ اور اسلامی جمہوری نظام سے ایرانی عوام کے گہرے عشق و عقیدت کی علامت قراردیا ۔

پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے بھی کہا کہ ایرانی عوام ، سات سال قبل اس دن متحد ہو کر اور فیصلہ کن انداز میں میدان میں نکلے اور انہوں نے اسلامی انقلاب کی حمایت کے لئے ایک بار پھر اپنے عزم و ارادے کا ا علان کیا ۔

تشخیص مصلحت نظام کونسل کے سکریٹری محسن رضائی نے بھی جمعرات کو یزد میں انتیس دسمبر کی مناسبت سے منعقدہ پروگرام میں تقریر کرتے ہوئے اس بات پر زوردیا کہ عالمی سامراج کے مقابلے میں استقامت کے لئے ولایت فقیہ کی پیروی اور اتباع ضروری ہے۔

انہوں نے کہا : ایرانی عوام نے انتیس دسمبر دوہزار نو کی تاریخ رقم کرکے عالمی سامراج کی سازشوں اور فتنوں کو پوری طرح ناکام بنا دیا ۔

مجلس خبرگان کے رکن اور تہران کے عارضی خطیب جمعہ آیت اللہ سید احمد خاتمی نے بھی جمعرات کو کرمان میں اسی مناسبت سے منقعد ہونے والے پروگرام میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے بابصیرت عوام نے سات سال قبل یہ ثابت کردیا ہے کہ وہ ثابت قدم ہیں اور حالات سے گھبرانے والے نہیں ہیں ۔

انتیس دسمبر کی یاد میں تہران میں منعقدہ پروگرام میں شریک دسیوں ہزار افراد نے امریکا مردہ باد ، اسرائیل مردہ باد اور فتنہ گر منافق مردہ باد کے نعرے لگاکر نو دی یا انتیس دسمبر کے عظیم الشان واقعے کی ساتویں سالگرہ کی مناسبت سے چھے نکاتی اعلامئے اور قرارداد کی حمایت کا اعلان کیا ۔

تہران میں جاری کئے گئے اعلامئے میں کہا گیا ہے کہ نو دی یا انتیس دسمبر کی تاریخ ایام اللہ کے مصادیق میں سے ہے اور ایک ایسا دن ہے جب ایرانی عوام نے بصیرت ، دشمن شناسی اور وقت شناسی کی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا اور دشمنوں کو دائمی اور تاریخی لحاظ سے مایوسی کاشکار بنادیا ۔

اس بیان میں کہا گیا ہے کہ فتنے کی اصلی جڑ مجرم امریکا رہا ہے اور اس شیطان بزرگ نے حالیہ واقعات اور ایران کے خلاف پابندیوں کی مدت میں ایک بار پھر توسیع کرکے اپنی وعدہ خلافی کو دوبارہ ثابت کردیا اور یہ واضح ہوگیا کہ امریکا پراعتماد نہیں کیا جاسکتا ۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬