
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران سمیت ایران کے تمام چھوٹے اور بڑے شہروں میں انتیس دسمبر کی مناسبت سے عظیم الشان تقریبات کا انعقاد ہوا جس میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی تہران کی عظیم الشان تقریب سے امام رضا (ع) کے حرم کے متولی حجت الاسلام والمسلمین سید ابراہیم رئیسی نے خطاب کیا۔
اس باوقار تقریب میں ایرانی شہریوں نے سات سال پہلے فتنہ برپا کرنے والے عناصر کے اقدامات کی شدید مذمت کرتے ہوئے ، ان سازشوں کے خلاف اٹھ کھڑے ہونے والے عوام کی جرات کو خراج عقیدت پیش کیا۔
تفصیلات کے مطابق، تہران کی مرکزی تقریب میں شریک ایرانی شہریوں نے بانی عظیم اسلامی انقلاب حضرت امام خمینی (رہ) ، شہدائے انقلاب کو خراج عقیدت پیش کیا۔
سات سال پہلے ۲۹ دسمبر 2009 کے دن (9 دی 1388 ایرانی سال) ایران میں منعقدہ صدارتی انتخابات کے بعد بعض ملک دشمن عناصر نے تہران سمیت بعض شہروں میں ہنگامہ برپا کیا جن کو بیرونی حمایت حاصل تھی مگر ایرانی قوم نے سڑکوں پر آکر ہوئے ملک دشمن عناصر کی ناجائز خواہشات کو مسترد کرتے ہوئے ملکی سالمیت کا بھرپوردفاع کیا۔
واضح رہے کہ نو دی ماہ کی مناسبت سے ایران کے تمام صوبوں میں تقریبات کا انعقاد کیا گیا اس موقع پر خطباء نے سن 1388 ہجری شمسی میں رونما ہونے والے فتنہ اور اس کے پیچھے سامراجی طاقتوں کی گھناؤنی سازشوں کو ناکام بنانے کے سلسلے میں ایرانی عوام کے بروقت نقش کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی عوام نے ہمیشہ بصیرت کے ساتھ مشکل اور حساس اوقات میں انقلاب اسلامی کو مدد بہم پہنچائی اور ایرانی عوام ہی انقلاب اسلامی کا اصلی سرمایہ اور پشتپناہ ہیں۔/۹۸۹/ف۹۴۰/