01 January 2017 - 19:20
News ID: 425430
فونت
بہرام قاسمی :
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا : دہشت گردی اور تشدد کی روک تھام کے لئے تمام ملکوں کے درمیان اتحاد، اجماع اور ارادے کی پختگی کی ضروری ہے۔
بہرام قاسمی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے عراق کے دارالحکومت بغداد  اور ترکی کے شہر استنبول میں ہونے والے دہشت گردانہ حملوں کی مذمت کرتے ہوئے وہابی دہشت گردوں کو بزدل قراردیا ہے۔

ترجمان نے عراق اور ترکی میں دہشت گردانہ حملوں سے متاثر ہونے والے افراد و حکومت اور مرنے والوں کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہارکیا ہے۔

ایرانی ترجمان نے کہا : دہشت گردوں کا باہمی اتحاد اور سنجیدگی کے ساتھ مقابلہ کیا جاسکتا ہے دہشت گردی ایک عالمی خطرہ ہے اور اس عالمی خطرے سے نمٹنے کے لئے بین الاقوامی سطح پر اتحاد ضروری ہے ۔

انہوں نے کہا : دہشت گردی کے بطور ہتھکنڈا استعمال اوراس کے مقابلے میں اپنائے جانے والے دوہرے معیاروں کے باعث، یہ خانماں برباد لعنت، تمام جغرافیائی، سیاسی، اخلاقی اور مذہبی سرحدوں کو توڑتے ہوئے، اپنے شرمناک وجود کے ساتھ دنیا میں پھیلتی جارہی ہے۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے دہشت گردی اور تشدد کی روک تھام کے لئے تمام ملکوں کے درمیان اتحاد، اجماع اور ارادے کی پختگی کو ضروری قرار دیا۔

بہرام قاسمی نے امید ظاہر کی کہ دنیا بھر کے عوام اور حکومتوں کے تعاون اورہوشیاری کے نتیجے میں نیا سال دنیا کے لئے تشدد اور دہشت گردی سے پاک سال ثابت ہوگا۔

انہوں نے دہشت گردی، انتہاپسندی اور تکفیری دہشت گرد گروہوں کے خلاف جنگ میں صومالیائی قوم اور حکومت کی حمایت میں بین الاقوامی برادری کی ذمہ داری کی ضرورت پر زور دیا۔

تفصیلات کے مطابق اتوار کی رات میں ترکی کے دارالحکومت استنبول کے ایک کلب پر دہشت گردی کا حملہ ہوا جس کے نتیجے میں بے گناہ افراد جاں بحق اور زخمی ہوئے۔/۹۸۹/ف۹۳۰/ک۳۲۵/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬