![ڈاکٹر لاریجانی](/Original/1395/10/15/IMG22540517.jpg)
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ڈاکٹر علی لاریجانی نے بدھ کے روز نئے عیسوی سال کے آغاز کی مناسبت سے مجلس شورائے اسلامی میں عیسائی ، آشوری اور ارمنی اراکین کے ساتھ ملاقات کی اور ایران میں مختلف ادیان کے پیروکاروں کے پرامن زندگی گذارنے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی انقلاب کے آئین میں تمام ادیان و مذاہب کے پیروکاروں کو مساوی اور یکساں حقوق حاصل ہیں-
ڈاکٹر علی لاریجانی نے نئے عیسوی سال دو ہزار سترہ کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ حضرت عیسی مسیح (ع) بھی دیگر انبیاء الہی کی طرح امن و دوستی کے پیغامبر تھے اور ان کی عدل و انصاف کے قیام نیز لوگوں کے درمیان الفت و محبت کے ساتھ سعادتمند زندگی گذارنے پر مبنی زندگی کی روش کو، بشریت کے لئے رہنما اصول قرار پانا چاہئے-
آشوری اقلیت کے نمائندہ " یوناتن بت کلیا "، شمالی علاقے کے ارمنیوں کے نمائندہ " کارن خانلری "، جنوبی علاقے کے ارمنی عیسائیوں کے نمائندہ "ژرژیک آبرامیان" نے بھی اس ملاقات میں، علاقے کی موجودہ حساس صورتحال میں ایرانی عوام کے مختلف طبقوں کے درمیان اتحاد و یکجہتی کے تحفظ پر زور دیا-/۹۸۸/ن۹۴۰