04 January 2017 - 14:27
News ID: 425492
فونت
عراقی وزیراعظم:
عراق کے وزیراعظم حیدر العبادی نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں عالمی انٹیلی جنس تعاون فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔
حیدر العبادی


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ‌کے مطابق، بغداد میں ہفتہ وار پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم حیدر العبادی نے کہا کہ ہمیں داعش کو تیزی کے ساتھ نابود اور ختم کرنے کے لیے ساری دنیا سے انٹیلی جنس تعاون کی ضرورت ہے۔

عراقی وزیراعظم نے ایک بار پھر یہ بات زور دیکر کہی کہ ان کا ملک، ترکی سمیت کسی بھی پڑوسی ملک پر دہشت گردانہ حملوں کے لیے اپنی سرزمین استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔ انہوں نے کہا کہ ترک حکومت بھی ہمارے اس عزم سے اچھی طرح واقف ہے۔

انہوں نے کہا کہ ترک وزیراعظم بن علی یلدرم عنقریب عراق کا دورہ کریں گے جس کے دوران دوطرفہ تعلقات کے بارے میں تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

قبل ازیں عراقی وزیراعظم اور ترک صدر رجب طیب اردوغان نے ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوئے، بغداد انقرہ تعلقات کو معمول پر لانے اور کشیدگی کم کرنے پر اتفاق کیا تھا۔

بغداد اور انقرہ کے تعلقات سن دو ہزار سولہ میں اس وقت کشیدہ ہو گئے تھے جب ترکی نے موصل آپریشن میں شمولیت پر زور دیتےہوئے اپنے سیکڑوں فوجی عراق میں داخل کر دیئے تھے۔

عراقی وزیراعظم حیدرالعبادی نے مزید کہا کہ مالی مشکلات کے باوجود عراقی سیکورٹی فورس کے جوانوں نے داعش کے خلاف جنگ میں نمایاں کامیابی حاصل کی ہے۔

انہوں نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ دنیا میں امن و استحکام کے قیام، منظم جرائم کے خاتمے اور دہشت گردی و انتہاپسندی کی بیخ کنی کے لیے مل کر کوشش کرے۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬