‫‫کیٹیگری‬ :
04 January 2017 - 14:21
News ID: 425490
فونت
حزب الله لبنان کے ڈپٹی جنرل سکریٹری نے سعودیہ عربیہ کو علاقہ کے خطرناک بتاتے ہوئے کہا: آل سعود اسلامی معاشرے پر تکفیری نظریات تھوپنے کے ارادہ رکھتے ہیں ۔
حجت الاسلام و المسلمین شیخ نعیم قاسم


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجت الاسلام شیخ نعیم قاسم حزب الله لبنان کے ڈپٹی جنرل سکریٹری نے گذشتہ روز شھید شیخ نمر باقر النمر کی پہلی برسی کی مجلس سے خطاب کرتے ہوئے جو الجنان حال بیروت میں منعقد ہوئی کہا: شیخ نمر جزیره عرب میں جھاد اسلامی کے پرچم دار تھے اور انہیں عالم اسلام و فلسطین کی فکر لاحق تھی ۔

انہوں نے  مزید کہا: شیخ نمر نے استقامت کے سلسلے میں بہت ساری باتیں کہیں ، آپ کو اسی وجہ سے پھانسی کے تختے پر بھی چڑھا دیا گیا ، آپ ظلم کے مخالف تھے ، آپ شھادت پاکر پیروز ہوگئے اور آل سعود پھانسی دے کر ہار گئے ۔

حجت الاسلام شیخ نعیم قاسم نے یاد دہانی کی : غاصب صھیونیت سے دوستانہ روابط آل سعود کی سرگرمیاں محسوب کی جاتی ہیں تاکہ وہ اس طرح فلسطین کے معاملے کو ختم کر سکے اور عرب دنیا کا بنیادی مسائلہ باقی نہ رہے ۔

لبنان کے اس شیعہ عالم دین نے بحرینوں کے قتل عام اور انہیں کچلنے کے لئے بحرین میں سعودی فوجیوں کی موجودگی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا : آل سعود اس بات میں سخت کوشاں ہے کہ تکفیری وھابی نظریات کو حقیقی اسلام کا جگہ دے سکے اور اسی بنیادوں پر اس نے علاقے میں قتل و خونریزی کا بازار گرم کر رکھا ہے ۔

انہوں نے یاد دہانی کی: سعودیہ ھرگز حق کی بات ماننے کو تیار نہیں ہے ، وہ اگر چہ خود کو انسانی حقوق کا مدافع اور آزادی بیان کا حامی کہ رہا ہے مگر سچ بات یہ ہے کہ سعودی ھر قسم کی آزادی کی تحریکوں کو کچلنے میں مصروف ہے ۔

حزب الله لبنان کے ڈپٹی جنرل سکریٹری نے آل سعود اور سعودیہ عربیہ کو علاقہ کے لئے خطرناک بتاتے ہوئے کہا: سعودیہ آئے دن ظلم و استبداد انجام میں دینے میں مصروف ہے اور علاقے کے دیگر ممالک میں بھی مداخلت کر رہا ہے ۔

حجت الاسلام شیخ نعیم قاسم نے مزید کہا: سعودیہ عربیہ ، لبنان میں ڈھائی سال تک صدر جمھوریہ الیکشن کی تاخیر کا سبب بنا رہا اور اس نے گورمنٹ کو تعطل کا شکار کردیا ، لبنان کو اس وقت ثبات ملے گا جب سعودیہ اپنی مداخلت سے ہاتھ کھینچ لے گا ۔

انہوں نے آخر میں کہا: شھید شیخ نمر باقر النمر کا خون اس سامراجی حکومت کا تختہ پلٹ کر رہے گا ۔/۹۸۸/ ن۹۳۰/ ک۴۴۶

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬