‫‫کیٹیگری‬ :
04 January 2017 - 13:09
News ID: 425488
فونت
آیت الله مکارم شیرازی نے اپنے درس خارج میں؛
مراجع تقلید قم میں سے حضرت آیت الله مکارم شیرازی نے گورمںٹ کو سوشل میڈیا پر خصوص توجہ دینے کی تاکید کرتے ہوئے صدر جمھوریہ سے خطاب میں کہا کہ اس مسئلہ پر خصوصی توجہ کریں ۔
حضرت آیت الله مکارم شیرازی

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق،  مراجع تقلید قم میں سے حضرت آیت الله ناصر مکارم شیرازی نے اپنے درس خارج فقہ کے آغاز پر جو سیکڑوں طلاب و افاضل حوزہ علمیہ قم کی شرکت میں مسجد آعظم قم میں منعقد ہوا ، اسلامی جمھوریہ ایران کے صدر مملکت حجت الاسلام و المسلمین ڈاکٹر حسن روحانی کو اس مسئلہ پر خصوصی توجہ دینے کی تاکید کی ۔

انہوں نے گذشتہ روز ایران کے چیف جسٹس سے ہونے والی ملاقات کے حوالے سے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ عدالت میں طلاق کے حوالے سے موجود بہت سارے مقدمے سوشل میڈیا سے متعلق ہیں کہا : بعض چائنلز نے اس سلسلہ میں رپورٹ بھی نشر کی ہیں کہ نوجوانوں کا وقت سے بالغ ہونا انہیں اور معاشرے کو بہت بڑی مشکلات سے روبرو کردیتا ہے کہ اس کی بنیاد سوشل میڈیا ہے ۔

حضرت آیت الله مکارم شیرازی نے سوشل میڈیا پر گورمںٹ کی بے توجہی پر شدید تنقید کی اور کہا: سوشل میڈیا سپریم کونسل اور صدر جمھوریہ اس بات پر خصوصی توجہ دیں کیوں کہ ھمارے معاشرے کی بہت ساری مشکلات انہیں سوشل میڈیا کی وجہ سے ہے اور یہ میدان لوگوں کا ذھن خراب کرنے میں مصروف ہے ۔

انہوں نے واضح طور سے کہا: آج کی دنیا میں سامراجی اور آمری حکومتیں کہ جو ہمارے نظام حکومت کو اپنے لئے خطرہ سمجھتی ہیں اور ہمیں اپنا دشمن جانتی ہیں وہ اس میدان سے بخوبی استفادہ کرتے ہوئے اعتقادات و سیاست میں زھر گھولنے اور مقدسات کی توھین میں مصروف ہیں ۔

حوزہ علمیہ قم میں درس خارج فقہ و اصول کے استاد نے بعض قبرستان نشینوں کے حوالے سے سوشل میڈیا میں مچنے والے ھنگامے کی جانب اشارہ کیا اور کہا: ان لوگوں نے کتنا شور شرابا مچایا جبکہ خود آمریکا میں فٹپاتھ نشین اور سڑکوں پر سونے والے بے شمار ہیں کہ ان میں سے بہت سارے سیور کے آس پاس زندگی بسر کرتے ہیں ۔

انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ سوشل میڈیا کی اصلاح ، ملک کے مسئولین اور گورمنٹ اپنا وظیفہ سمجھیں کہا: اس بیماری سے نجات پانے کے لئے مستحکم ارادے کی ضرورت ہے ، معاشرے کی تقدیر سوشل میڈیا کے اصلاح سے جڑی ہوئی ہے ، امید ہے کہ صدر جمھوریہ ، ریڈیو ٹیلیویزن اور عدلیہ سب ملک اس سلسلے میں اٹھائیں گے نیز اس کے اصلاح کی کوشش کریں گے ۔

اس مرجع تقلید نے یاد دہانی کی: ہم نے حوزہ علمیہ کے صاحب نظر افاضل کو اس سلسلے میں ذمہ داریاں سونپ دی ہے کہ وہ اپنے وظائف انجام دیں اور اصلاح کے حوالے سے اپنی تجاویز پیش کریں نیز حکمراں بھی اس پر خصوصی توجہ رکھیں ۔

حضرت آیت الله مکارم شیرازی نے ملک کے بعض ذمہ داروں کی جانب سے سوشل میڈیا کا دفاع کئے جانے پر شدید تنقید کی اور کہا: ان صاحب کے بیان کے مطابق سوشل میڈیا کا فقط سات پرسنٹ حصہ نا امن ہے ، اس بیان سے یہ ظاھر ہوتا ہے کہ انہیں یا تو سوشل میڈیا کے حالات کی خبر نہیں ہے یا یہ جان بوجھ کر توجیہ کر رہے ہیں ۔

حوزہ علمیہ قم میں درس خارج فقہ و اصول کے استاد نے اپنے بیان کے سلسلے کو آگے بڑھاتے ہوئے حضرت رسول اکرم (ص) سے منقول روایت کی جانب اشارہ کیا اور کہا: گناہوں کا ارتکاب انسان کے رزق و روزی میں کمی کا سبب ہے ۔

حضرت آیت الله مکارم شیرازی نے یہ کہتے ہوئے کہ دعا انسانوں کو معصیت اور گناہوں سے دور رکھتی ہے کہا: دعا کے بے انتہا آثار و فوائد ہیں کہ مومنین اس سے غافل ہیں ۔

انہوں نے مزید کہا: نیکیاں انسانوں کی عمر میں اضافہ کا سبب ہے ، نیکوکار انسان کے اعصاب پرسکون ہوتے ہیں اور بہت سارے اطباء کا کہنا ہے کہ بہت ساری بیماریوں کی بنیاد اسٹرس ہے ۔/۹۸۸/ ن۹۳۰/ ک۷۰۱

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬