‫‫کیٹیگری‬ :
04 January 2017 - 13:53
News ID: 425489
فونت
آیت الله علوی گرگانی:
حضرت ‌آیت الله علوی گرگانی یہ بیان کرتے ہوئے کہ عدلیہ پر لگنے والے الزامات فقط عدلیہ کے سربراہ سے متعلق نہیں ہیں کہا: بعض تہمتوں کے مخاطب فقط آیت ‌الله لاریجانی کی ذات نہیں ہے بلکہ دشمن نے اس عدلیہ کو ھدف قرار دیا ہے ۔
حضرت آیت‌ الله سید محمد علی علوی گرگانی

 

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، مراجع تقلید قم میں سے حضرت آیت‌ الله سید محمد علی علوی گرگانی نے گذشتہ شب ایران کے چیف جسٹس سے ملاقات میں اسلامی معاشرہ کی مشکلات کی جانب اشارہ کیا اور کہا: رسول اکرم (ص) نے ایک روایت میں فرمایا ہے کہ «  کیا میں تمھیں تمھارے درد و اس  کے درمان سے باخبر کروں ، تمھارا درد گناہیں اور اس کا درمان استغفار ہے » ۔

حوزہ علمیہ قم میں درس خارج فقہ و اصول کے استاد نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ دشمن نظام اسلامی کو چوٹ پہونچانے میں کسی قسم کی کوتاہی نہیں برتے گا کہا: ملت اسلامیہ نے ولایت سے متمسک رہ کر ھمیشہ اسلام کا دفاع کیا ، اگر چہ دشمن اس بات میں کوشاں ہیں کہ نفسیاتی اور سماجی جنگ کے ذریعہ جوانوں کو سوشل میڈیا کی آگ میں جھونک دے اور انہیں بنیادی چوٹ پہونچائے ۔

حضرت آیت‌ الله علوی گرگانی نے اس بات کی تاکید کرتے ہوئے کہ عدلیہ کی پروگرامینگ اور اس کے اقدامات اسلامی عقل و منطق پر استوار رہنا چاہئے کہا: اسلامی قوانین کے اجراء کرنے میں ھرگز دشمن کو موقع نہ دیا جائے کہ وہ اس سے سوء استفادہ کرسکے ، بغیر سوچے سمجھے اقدامات کے ذریعہ نظام اسلامی کی عزت و حیثیت کو داغدار نہ کیا جائے ۔

انہوں نے تاکید کی : لوگوں کو حقائق سے آگاہ کیا جائے اور عوام کی فکری ، اعتقادی اور سیاسی بصیرتوں میں اضافہ کر کے انہیں دشمن کی جال میں پھنسنے سے بچایا جائے ۔

حوزہ علمیہ قم میں درس خارج فقہ و اصول کے استاد نے منطق اور اسلامی اعتقادات کی بنیادوں پر عدلیہ نٹ ورک قائم کئے جانے کی تاکید کی اور کہا: ضروری ہے کہ عدلیہ کا نٹ ورک اسلامی معیاروں پر پروپگنڈوں کا جواب دینے کی توانائی رکھتا ہو نیز اسلامی تبلیغ نیٹ ورکینگ میں سیرت مرسل آعظم سے بخوبی استفادہ کرتے ہوئے سماج کی معلومات میں اضافہ کیا جا سکتا ہے ۔

حضرت آیت‌ الله علوی گرگانی نے ایران کے چیف جسٹس سے ہونے والی اس ملاقات کو بہترین ملاقات بتایا اور کہا: عدلیہ نے اپنے پروگراموں میں دقت سے کام لیا ہے تاکہ احکام اسلامی کے اجراء میں کوئی عدلیہ پر الزام یا تہمت نہ لگا سکے ۔   

حوزہ علمیہ قم میں درس خارج فقہ و اصول کے استاد نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ عدلیہ پر لگنے والے الزامات فقط اس عدلیہ کے سربراہ سے متعلق نہیں ہیں کہا: میں اس بات میں کوشاں تھا کہ عدلیہ کے سربراہ آیت ‌الله لاریجانی کو اس بات سے باخبر کرسکوں کہ بعض تہمتوں کے مخاطب فقط آپ کی ذات نہیں تھی بلکہ دشمن نے اس عدلیہ کو ھدف قرار دیا ہے ۔

حضرت آیت ‌الله علوی گرگانی نے آگاہی اور مراقبت و حفاظت عدلیہ کے ملازمین کا اصلی ملبوس ہونا چاہئے کہا: عدلیہ کے اقتدار کی حفاظت کی جائے تاکہ دشمن اسے کمزور کرنے کی کوشش نہ کرے ۔/۹۸۸/ ن۹۳۰/ ک۵۵۳

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬