‫‫کیٹیگری‬ :
10 January 2017 - 14:21
News ID: 425599
فونت
خانہ فرہنگ ایران لاہور میں حجاب ڈے کی مناسبت سے منعقد سیمینار میں تقریر کرتے ہوئے مقررین نے کریمہ اہلبیت ؑ حضرت فاطمہ معصومہ قُم کے کردار اور ان کی عفت و پاکیزگی کے بارے اظہار خیال کیا۔
لاھور سیمینار


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یوم وفات کریمہ اہلبیت ؑ حضرت معصومہ قُم سلام اللہ علیھا کے موقع پر خانہ فرہنگ اسلامی جمہوری ایران لاہور میں سیمینار ’’معاشرے میں خواتین کی اہمیت و اثرات‘‘ کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب میں امت الزھرا، نرجس تقوی، رفعان بابر، ایم پی اے نبیرہ عندلیب، حرا کشمیری، صوبیہ تقوی، زینب حسنین، خانم ھما تقوی، میمونہ نگار، ایم ڈبلیو ایم کی رہنما خانم سکینہ مہدوی، نعمانہ مشتاق، خانم سیدہ فائزہ نقوی صدر شعبہ خواتین جمعیت علمائے پاکستان (نیازی)، سیدہ فاخرہ جعفری جمعیت علمائے پاکستان (نیازی)، خانم بنی اسدی اور اکبر برخورداری کے علاوہ خواتین کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔

مقررین نے اپنے خطاب میں کریمہ اہلبیت ؑ حضرت فاطمہ معصومہ قُم کے کردار اور ان کی عفت و پاکیزگی کے بارے اظہار خیال کیا۔

اس موقع پر حجاب کے حوالے سے ایک خوبصورت نمائش کا بھی انعقاد کیا گیا۔ شرکاء کا کہنا تھا کہ خانہ فرہنگ کی جانب سے ایسی تقاریب کا انعقاد خوش آئند ہے، ایسی تقاریب جہاں مل بیٹھنے کا موقع فراہم کرتی ہیں وہاں پاک ایران تعلقات کو فروغ بھی ملتا ہے اور ان سے آئمہ اطہارؑ کے حوالے سے بھی معلومات ملتی ہیں۔

خواتین نے کہا کہ ایسے پروگرام نسل نوء کیلئے بہت ضروری ہیں جن کے انعقاد پر اکبر برخورداری اور خانہ فرہنگ کی انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ /۹۸۹/ ف۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬