10 January 2017 - 14:54
News ID: 425606
فونت
میر تقی ظفر:
کراچی سے جاری ایک بیان میں ایم ڈبلیو ایم کراچی کے رہنما نے کہا کہ مجلس وحدت کے وژن اور عملی جدوجہد کو دیکھتے ہوئے ملک بھر میں مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنما و کارکنان، سماجی شخصیات سمیت تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد ایم ڈبلیو ایم کے کارروان میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں۔
مجلس وحدت مسلمین


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کے سیکریٹری سیاسیات میر تقی ظفر نے ایم ڈبلیو ایم کے کسی بھی کارکن کی پیپلز پارٹی میں شمولیت کی خبروں کی تردید کردی ہے۔ اپنے تردیدی بیان میں ایم ڈبلیو ایم کراچی ڈویژن کے سیکریٹری سیاسیات میر تقی ظفر نے کہا ہے کہ کراچی سمیت سندھ بھر میں مجلس وحدت مسلمین کے کسی بھی عہدیدار یا کارکن نے پیپلز پارٹی سمیت کسی بھی سیاسی جماعت میں شمولیت اختیار نہیں کی ہے، ہر اہل تشیع شخصیت یا فرد آزادی کے ساتھ کسی بھی سیاسی جماعت میں شمولیت اختیار کر سکتا ہے، جو اس کا ذاتی فعل ہے، لیکن پیپلز پارٹی سمیت تمام سیاسی جماعتیں شمولیت اختیار کرنے والے عام شیعہ افراد کو ایم ڈبلیو ایم کا کارکن ظاہر کرکے سیاسی بددیانتی کا ثبوت نہ دیں۔

میر تقی ظفر نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین ایک الٰہی دینی سیاسی جماعت ہے، جو مملکت خداداد پاکستان کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کے تحفظ اور پاکستان کو حقیقی معنوں میں اسلامی فلاحی ریاست بنانے کیلئے جدوجہد کر رہی ہے، ایم ڈبلیو ایم کے وژن اور عملی جدوجہد کو دیکھتے ہوئے ملک بھر میں مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنما و کارکنان، سماجی شخصیات سمیت تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد ایم ڈبلیو ایم کے کارروان میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں، لہٰذا تمام سیاسی جماعتیں عملی کارکردگی کی بنیاد پر آگے آئیں، منفی و بے بنیاد خبریں پھیلانے سے گریز کریں۔/۹۸۹/ ف۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬