‫‫کیٹیگری‬ :
11 January 2017 - 10:05
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 425618
فونت
حجت الاسلام و المسلمین راجہ ناصر عباس جعفری:
پہلے کروزز میزائل کی کامیابی پر سائنسدانوں، انجنیئرز اور قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹری جنرل نے کہا ہے کہ یہ تجربہ اس حقیقت کا عکاس ہے کہ ہم اپنے دفاع سے لمحہ بھر بھی غافل نہیں اور ہمارے مایہ ناز باصلاحیت سائنسدان دنیا میں کسی سے بھی پیچھے نہیں۔
حجت الاسلام و المسلمین راجہ ناصر عباس جعفری


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری حجت الاسلام و المسلمین راجہ ناصر عباس جعفری نے آبدوز سے فائر کیے جانے والے پہلے کروز میزائل بابر تھری کے کامیاب تجربے پر سائنسدانوں، انجینئرز اور قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کامیابی پوری قوم کے لیے باعث فخر ہے۔ ہمارے وطن عظیم کا دفاع ناقابل تسخیر اور مضبوط ہاتھوں میں ہے۔ کسی بھی ملک میں یہ جرات نہیں کہ وہ مادر وطن کی طرف میلی آنکھ اٹھا کر دیکھے۔

انہوں نے کہا کہ یہ تجربہ اس حقیقت کا عکاس ہے کہ ہم اپنے دفاع سے لمحہ بھر بھی غافل نہیں اور ہمارے مایہ ناز باصلاحیت سائنسدان دنیا میں کسی سے بھی پیچھے نہیں۔ خطے میں طاقت کے توازن کو قائم رکھنے کے لیے کامیابیوں کا یہ سفر مزید تیزی سے جاری رہنا چاہیے۔

انہوں نے کہا جدید سائنسی علوم اور دفاعی ترقی کے لیے ترقی یافتہ ممالک سے سمجھوتے کیئے جانے چاہیے۔ پاکستان میں تعلیم کے شعبہ میں خصوصی توجہ سے ہر سال ہزاروں ماہرین پیدا کیے جاتے سکتے ہیں۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬