
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مشیر امور خارجہ سرتاج عزیز نے اسلام آباد میں ایرانی سفارتخارنے کا دورہ کیا ہے اور سابق ایرانی صدر آیت اللہ علی اکبر ہاشمی رفسنجانی کی وفات پر تعزیت پیش کی ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق، مشیر امور خارجہ سرتاج عزیز نے ایرانی سفارتخانے کے دورے کے موقع پر سفارتخانہ میں رکھی گئی تعزیتی بک میں آیت اللہ علی اکبر ہاشمی رفسنجانی کی وفات پر حکومت اور عوام پاکستان کی جانب سے اپنے تاثرات درج کیے۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ آیت اللہ علی اکبر ہاشمی ایک بابصیرت شخصیت رہنما اور بہترین سیاست دان تھے، انہوں نے زندگی کے آخری دن تک اپنے وطن کی دلجمی اور تن دہی کے ساتھ خدمت کی۔
سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ ہاشمی رفسنجانی پاکستان کے بہترین دوست تھے۔ ان کے دور حکومت میں پاک ایران تعلقات مضبوط ہوئے۔ پاکستان کے عوام آیت علی اکبر ہاشمی رفسنجاجی کو ہمیشہ یاد رکھیں گے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰