11 January 2017 - 10:02
News ID: 425617
فونت
جنیدالرحمان:
ملتان میں امریکہ مخالف ریلی سے خطاب کرتے ہوئے المحمدیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے رہنمائوں کا کہنا تھا کہ کہ امریکہ کو پاکستان کے طلباء اور نوجوانوں کا تعلیم یافتہ بننا، وطن عزیز پاکستان کیخلاف بیرونی سازشوں سے نوجوانوں کو آگاہ کرنا کسی صورت برداشت نہیں ہے۔
پاکستان مظاھرہ

رپورٹر : سید محمد ثقلین

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، متحدہ طلباء محاذ کے زیراہتمام المحمدیہ سٹوڈنٹس پر امریکی پابندیوں کے خلاف کلمہ چوک سے نواں شہر چوک تک احتجاجی ریلی نکالی گئی، جس میں سکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں طلباء نے شرکت کی۔ ریلی کے اختتام پر نواں شہر چوک پر احتجاجی مظاہرہ بھی کیا گیا۔

اس موقع پر شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈ، کتبے اور بینرز اٹھا رکھے تھے، جن پر امریکہ مخالف نعرے درج تھے۔ مظاہرین نے امریکہ کیخلاف شدید نعرے بازی بھی کی۔

ریلی اور مظاہرہ کی قیادت المحمدیہ سٹوڈنٹس کے مرکزی رہنما جنید الرحمان نے کی، جبکہ احتجاجی مظاہرے سے مرکزی رہنما المحمدیہ سٹوڈنٹس پاکستان جنید الرحمان، مسئول المحمدیہ روضہ سوسائٹی جنوبی پنجاب عبدالحمید، مسئول ملتان محمد صہیب الرحمان، مسئول پریس ملتان طلحہ شبیر نے خطاب کیا۔

جنیدالرحمان نے اپنے خطاب میں کہا کہ امریکہ کو پاکستان کے طلباء اور نوجوانوں کا تعلیم یافتہ بننا، وطن عزیز پاکستان کیخلاف بیرونی سازشوں سے نوجوانوں کو آگاہ کرنا کسی صورت برداشت نہیں ہے۔

المحمدیہ سٹوڈنٹس نظریہ پاکستان کو ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں اجاگر اور نوجوانوں کو دفاع پاکستان کیلئے متحد وبیدار کر رہی ہے۔ ان کے کام کرنے سے بلوچستان میں بھارت و امریکہ کے علیحدگی کے منصوبے، نوجوانوں میں فتنہ تکفیر اور ایک دوسرے کو لڑانے کی سازشیں ناکام ہوئیں تو امریکہ پریشان ہو گیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ انڈیا و امریکہ کی شکست ہے۔ آج ہم دنیا کو پیغام دے رہے ہیں کہ امریکہ کی جانب سے بے بنیاد الزامات لگا کر المحمدیہ سٹوڈنٹس پر پابندی لگائی گئی ہم اسے مسترد کرتے ہیں۔

ریلی سے خطاب کرتے ہوئے دیگر شرکاء کا کہنا تھا کہ ہم پر امریکہ نے الزام لگایا گیا کہ ہم کشمیر کی تحریک کی حمایت کرتے ہیں۔ طلباء کی تربیت کے لئے کورسز کرواتے ہیں۔ ہمارا قصور یہ ہے کہ ہم طلباء کی تربیت کرتے ہیں کہ ہم نے نوکر نہیں بلکہ دنیا کا امام بننا ہے۔

ہم ملک کی حفاظت کے لئے نوجوانوں کو تیار کر رہے ہیں، یہی بات امریکہ کو برداشت نہیں وہ پاکستان میں قتل عام، دہشت گردی دیکھنا چاہتا ہے لیکن المحمدیہ سٹوڈنٹس سب کو متحد کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم امریکی پابندیوں کو جوتے کی نوک پر رکھتے ہیں۔

ان پابندیوں کے بعد حکمرانوں نے خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔ حکمرانوں کو چاہیے کہ وہ امریکی پابندیوں کے خلاف ہمارا دفاع کریں۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬