11 January 2017 - 10:15
News ID: 425622
فونت
حجت الاسلام سید سبطین سبزواری:
تعزیتی پیغام میں شیعہ علماء کونسل پنجاب کے صدر نے کہا کہ مرحوم ہاشمی رفسنجانی کا امام خمینی کیساتھ لگاؤ اور انقلاب اسلامی کی جدوجہد میں قیدو بند اور تشدد کی صعوبتوں کو برداشت کرنے اور مملکت کو چلانے میں کردار کو فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ تحریک جعفریہ کے دو سپوت سید وزارت حسین نقوی ایڈووکیٹ اور پروفیسر خادم حسین لغاری کی وفات پر بھی کارکن افسردہ ہیں۔
حجت الاسلام سبطین سبزواری


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ علما کونسل پنجاب کے صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے سابق صدر اسلامی جمہوری ایران آیت اللہ علی اکبر ہاشمی رفسنجانی کی وفات پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم رہبر انقلاب ولی امرالمسلمین آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کے بعد عالم اسلام کی بڑی شخصیت تھے، جنہوں نے ریاست اسلامی کے استحکام اور امت مسلمہ کے مسائل حل کرنے میں اپنی پوری زندگی صرف کر دی۔

تعزیتی پیغام میں علامہ سبطین سبزواری نے کہا کہ مرحوم ہاشمی رفسنجانی کا امام خمینی کیساتھ لگاؤ اور انقلاب اسلامی کی جدوجہد میں قیدو بند اور تشدد کی صعوبتوں کو برداشت کرنے اور مملکت کو چلانے میں کردار کو فراموش نہیں کیا جا سکتا۔

انہوں نے کہا کہ تحریک جعفریہ کے دو سپوت سید وزارت حسین نقوی ایڈووکیٹ اور پروفیسر خادم حسین لغاری کی وفات پر بھی کارکن افسردہ ہیں۔ جنہوں نے اپنی پوری زندگی دین مبین کی خدمت اور تنظیمی امور پر صرف کر دی، خداوند قدوس مرحومین کو جوار محمد و آل محمد میں جگہ عطا فرمائے اور سوگوار خاندانوں کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

ان کا کہنا تھا کہ تحریک جعفریہ کے پلیٹ فارم پر دونوں قائدین کی خدمات تاریخ کا حصہ ہیں اور انہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬