![آیت الله نوری همدانی](/Original/1395/08/14/IMG09254044.jpg)
رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق مرجع تقلید حضرت آیت الله حسین نوری همدانی نے قرآنی کتاب کے افتتاحی تقریب میں دنیا کو معنویت اور حقیقت معنویت کا تشنہ جانا ہے ، بیان کیا : دنیا مختلف قسم کی مشکلات سے نجات کے لئے معنوی پناہ گاہ کی تلاس میں ہے ۔
انہوں نے وضاحت کی : دنیا کی موجودہ صورت حال ایسی ہے کہ ہر زمانہ سے زیادہ اس زمانہ میں قرآن کریم و اسلام ناب کی تعلمیات کی ضرورت ہے اس وقت سائٹیں اور سائبر شبہات سے بھڑے پڑے ہیں ۔
حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے استاد نے اس بیان کے ساتھ کہ توجہ رکھنی چاہیئے کہ قرآن کریم تمام شبہات کا جواب ہے بیان کیا : اس کے علاوہ سبھی میدان میں قرآن کریم سے استفادہ کیا جا سکتا ہے ؛ قرآن کریم سماج کی مدیریت کے لئے بہترین قانون پیش کرتا ہے ۔
انہوں نے اپنی گفت و گو کو جاری رکھتے ہوئے بیان کیا : اگر آج قرآن کریم کے احکامات پر عمل ہو تو کسی بھی طرح کی مشکلا اس عالم میں نہیں پایا جائے گا، انسان کی تمام مشکلات و بد حالی کی وجہ قرآن کریم کے احکامات پر عمل نہیں ہونے کی وجہ سے ہے ، اس وقت اسلام کے دشمن مکمل طور سے منصوبہ بندی اور ماہرانہ طریقہ سے اسلام و انقلاب کو نقصان پہوچانے کی کوشش میں ہیں کہ جس سے مقابلہ کے لئے اچھی طرح سے منصوبہ بندی کی ضرورت ہے ۔
حضرت آیت الله نوری همدانی نے تمام طبقے کے لوگ خاص کر جوان و بچوں کے لئے قرآنی تعلمات کو ایک ضروری امر جانا ہے اور بیان کیا : تمام عمر کے لوگ اور بچوں کے لئے قرآنی تعلمات بیان کیا جانا چاہیئے ، دنیا الہی کلام سے با خبر رہیں ۔/۹۸۹/ف۹۳۰/ک۳۷۶/