17 January 2017 - 23:19
News ID: 425755
فونت
حجت الاسلام سید علی قاضی عسکر:
ایرانی سپریم لیڈر کے اعلی نمائندے برائے امور حج نے کہا : شرائط اور دیگر ضروریات پوری ہونے کی صورت میں اس سال ایرانی زائرین کو حج پر بھیجنے کے لئے پُرعزم ہیں۔
حجت الاسلام سید علی قاضی عسکر

ایرانی سپریم لیڈر کے اعلی نمائندے برائے امور حج حجت الاسلام سید علی قاضی عسکر نے ادارہ حج و زیارات کی پلاننگ کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نے کہا ہے کہ ہم نے سعودی وزیر حج کے خط کا جواب دیا ہے لہذا شرائط اور دیگر ضروریات پوری ہونے کی صورت میں اس سال ایرانی زائرین کو حج پر بھیجنے کے لئے پُرعزم ہیں۔

اس موقع پر انہوں نے بتایا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے سعودی فریق کو اپنی شرائط سے آگاہ کرنے کے لئے سعودی عرب کے وزیر حج کے حالیہ خط کا جواب بھیج دیا ہے۔

اعلی ایرانی نمائندے نے مزید بتایا کہ ایرانی وزیر ثقافت اور اسلامی گائیڈنس 'رضا صالحی امیری' نے سعودی وزیر حج کے نام ایک خط میں ان کو آئندہ حج کے حوالے سے ایرانی مؤقف کے بارے میں آگاہ کردیا ہے۔

انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ آئندہ ہونے والے مذاکرات کے تعمیری نتائج حاصل ہوں گے جس سے حج کے فریضے میں شرکت کے لئے سازگار ماحول کی فراہمی ممکن ہو۔

علامہ قاضی عسکر نے ایرانی حج ادارے کے حکام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کی جانب سے اس سال حج کوٹے میں اضافہ کیا جائے گا لہذا حکام 80 ہزار ایرانی عازمین کو حج پر بھیجنے کے لئے انتظامات فراہم کریں۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬