19 January 2017 - 20:56
News ID: 425787
فونت
ایرانی صدر حسن روحانی نے جمعرات کے روز وزیر داخلہ کو حکم دیا ہے کہ تہران میں مشہور تجارتی عمارت کی آتشزدگی اور تباہ ہونے کی وجوہات اور تفصیلات کو جلد سامنے لایا جائے۔
ایرانی صدر کا تہران آتشزدگی واقعے کی تفصیلات جلد سامنے لانے کا حکم

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایرانی صدر حجت الاسلام حسن روحانی نے جمعرات کے روز وزیر داخلہ کو حکم دیا ہے کہ تہران میں مشہور تجارتی عمارت کی آتشزدگی اور تباہ ہونے کی وجوہات اور تفصیلات کو جلد سامنے لایا جائے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں 55 سال پہلے بننے والی سب سے بلند عمارت جمعرات کی صبح آتشزدگی کی وجہ سے گر کر تباہ ہو گئی۔

'پیلاسکو' تجارتی مرکز تہران میں 1962 میں تعمیر کیا گیا تها۔ یہ عمارت 17 منزلوں پر مشتمل اور ایران میں پہلی بار بننے والی جدید اور بلند عمارت تهی۔

تفصیلات کے مطابق، صدر ممکلت حجت الاسلام حسن روحانی کی جانب سے ایرانی وزیر داخلہ 'عبدالرضا رحمانی فضلی' کو جاری کردہ احکامات میں پیلاسکو عمارت آتشزدگی کے قصور واروں کی جلد نشان دہی اور متاثیر افراد کو متعلقہ اداروں کی جانب سے نقصانوں کا ازالہ کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

ایرانی حکام کے مطابق، پیلاسکو عمارت کے گرنے سے اب تک 45 ریسکیو اہلکاروں سمیت 65 افراد زخمی ہوچکے ہیں۔

اس وقت سنئیر نائب ایرانی صدر 'اسحاق جہانگیری' تباہ ہونے ولای عمارت کے جائے وقوعہ پر پہنچ گئے جن کا مقصد ریکسیو آپریشن کا معائنہ اور متاثرین کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرنا ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬