ہندوستان میں مسلمانوں کے ایک وفد نے کل نئی دھلی میں اس ملک کے وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کرکے انھیں اپنے مسائل و مشکلات سے آگاہ کیا اور اپنے مطالبات پیش کئے۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، تقریبا دو گھنٹے تک جاری رہنے والی اس ملاقات میں مسلم وفد نے آثار قدیمہ کے تحت ملک کی تاریخی 172 مساجد کو کھولنے کا مطالبہ بھی کیا۔
ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے آل انڈیا امام آرگنائزیشن کے چیف امام الیاسی نے کہا کہ ھم نے وزیراعظم سے 5 اہم مطالبات کئے جن میں اسلامک بینکنگ کے نفاذ اورآثار قدیمہ کی تاریخی 172 مساجد کی بحالی جیسے مطالبات شامل تھے۔
ملاقات کے بعد وزیرمملکت برای اقلیتی امورمختارعباس نقوی نے کہا یہ بہت اچھی ملاقات تھی جس میں اقلیتوں کے بہت سے مسائل پر گفتگو ہوئی۔/۹۸۸/ ن۹۴۰
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے