‫‫کیٹیگری‬ :
18 January 2017 - 23:16
News ID: 425774
فونت
حجت الاسلام والمسلمین سید مقتدا صدر:
صدر تحریک کے سربراہ نے بحرین کے تین انقلابی جوانوں کو پھانسی دئے جانے پر شدید مذمت کی اور بحرینوں کو انقلاب کا نارہ لگانے کی تاکید کی ۔
حجت الاسلام سید مقتدا صدر

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صدر تحریک کے سربراہ حجت الاسلام والمسلمین سید مقتدا صدر نے آج اپنے ارسال کردہ پیغام میں آل خلیفہ حکومت کے ہاتھوں بحرین کے تین انقلابی جوانوں کو پھانسی دئے جانے کی شدید مذمت کی ۔

اس پیغام میں آیا ہے: آل خلیفہ حکومت کی بے شرمی اس قدر بڑھ چکی ہے کہ اس نے تین بے گناہ مومن جوانوں کو پھانسی کے تختے پر چڑھا دیا ، بحرینی عوام اس سانحے کے مقابل ھرگز خاموش نہیں رہ سکتے اور آل خلیفہ کو منھ توڑ جواب دیں گے ۔

حجت الاسلام والمسلمین سید مقتدا صدر نے کہا: آل خلیفہ حکومت کا یہ قدم حکومت بحرین میں داعشی افکار کے نفوذ اور حکومت کے دل میں ملت بحرین کی جانب سے موجود دشمنی کی نشانی ہے ۔

انہوں نے انقلاب بحرین کا مقصد ظلم و فساد سے مقابلہ بتایا اور کہا: عوام ھرگز موقع نہ دیں کہ ان کا انقلاب دینی ، مذھبی ، قبائلی اور مشرقی و مغربی بنیادوں پرمسخ کردیا جائے ۔

صدر تحریک عراق کے سربراہ نے «هیهات منا الذلة» کے نارے ضمن میں بحرین کی انقلابی تحریکوں کی بقا کی تاکید کی اور کہا: انقلاب بحرین کے شھیدوں کا خون اس انقلاب کو پیروز کر کے رہے گا ۔/۹۸۸/ ن۹۳۰/ ک۲۶۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬