رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق آل خلیفہ حکومت کے ہاتھوں بحرین کے تین بے گناہ مظلوموں کی شہادت کی مناسبت سے ایک مشترکہ بیان میں ایران کے مشہد رضوی جوانوں کی ۹۸۰ انجمنوں کی جانب سے بحرین کے انقلابی جوانوں کی حمایت کا اعلان کیا گیا ہے۔
اس بیانیہ کا کامل متن اس طرح ہے :
بسم اللہ الرحمن الرحیم
فاوحی الیھم ربھم لنھلکن الظالمین و لنسکننکم الارض من بعد
خداوندعالم نے ان پر وحی کی کہ ہم حتما ظالم وستم گروں کا ہلاک کردیں گے اور یقینا تم لوگوں کو ان کے بعد روی زمین پر ساکن کریں گے (سورہ مبارکہ ابراہیم، آیات شریفہ۱۳-۱۴ )
ولی امر مسلمین حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای حفظہ اللہ : بحرین کا مسئلہ؛ شیعہ و سنی جنگ نہیں ہے ، بلکہ ایک خود خواہ و متکبر اقلیت کی ایک وسیع اکثریت پر ظالمانہ حکومت ہے ۔
آل خلیفہ حکومت کے ہاتھوں بحرین کے تین بے گناہ انقلابی جوانوں کی شہادت سے اس کا ظلم و بربریت کا چہرہ سامنے آگیا ہے ؛ یقینا شہید "سامی مشیمع"، "علی السنکیس" و " عباس السمیع" کی شہادت بحرین اور دنیاکی تمام اسلامی عوام کو بیدار کرے گی؛ جب کہ دنیا کی عالمی ادارے اور حقوق بشر مغربی حمایت کی وجہ سے اس خیانت پر خاموشی اختیار کیے ہوئے ہیں۔
یہ آل خلیفہ کے خباثت بھرے اقدامات ، خلاف قانون ، خلاف مروت اور اس ناجائزحکومت کی دنیا کی سامراجی حکومتوں کے مقابلاسلامی امت کے اتحاد اور اسلامی بیداری کے سلسلے میں پستی وذلت کی دلیل ہیں ۔
بحرین کی مغربی مزدور حکومت ہمارے مومن بھائیوں کے آزادی کے شعلوں کو خاموش کرنے کی بیہودہ کوشش کررہی ہے ؛ کہ جن میں بعض کو نیسنلٹی و تابعیت کو ختم کرنا، قتل کی دھمکی دینا، مسجد و امبارگاہ اور انجمن پر تجاوز کرنا ، حرمتوں کو پامال کرنا، اس مظلوم قوم کے خلاف کرنا اور اب ان بے گناہوں کا قتل وغیرہ شامل ہیں؛ لیکن اس طرح کے عزیزوں کی شہادت اسلامی امت کے لیے خوشخبری ہے کہ جس سے پوری دنیا میں اسلامی بیداری کی خوشبو پھیلے گی اور کمزور قومیں ایک کے بعد دوسری انقلاب کی آواز پر لبیک کہیں گی اور ظالموں کے مدمقابل قیام کریں گی۔
اسی مناسب سے اسلامی ایران اور دنیائے اسلام میں رضوی جوانوں کی انجمنیں پرچم اسلام کے حقیقی علمبردار؛ حضرت صاحب الزمان بقیۃ اللہ الاعظم عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف اور اسلامی قوم کے آزاد رہبر ؛ حضرت آیت اللہ خامنہ ای مدظلہ العالی اور بحرین کی مظلو م و صابر قوم کو تسلیت کرپیش کرتے ہوئے بحرین کے انقلابی جوانوں کے لیے اپنی کامل حمایت کے ساتھ تمام عرب اور مسلمان قوموں اور اسلامی و بین الاقوامی اداروں سے چاہتے ہیں کہ اپنی بدبختی کی خاموشی کو ان وحشیانہ اقدامات کےمدمقابل توڑیں اور اس قوم کے حقوق کو ادا اور آل خلیفہ حکومت پر محاکمہ کریں۔ /۹۸۹/ف۹۴۰/