رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایرانی دارالحکومت تہران میں کل مشہور کثیر المنزلہ تجارتی عمارت پیلاسکو میں آتشزدگی کے المناک واقعے پر مختلف ممالک کے اعلی حکام اور شخصیات نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ایرانی قوم اور حکومت کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔
مختلف ممالک کی اعلی قیادت اور شخصیات نے اپنی حکومت اور قوم کی طرف سے تہران آتشزدگی سانحے میں متعد قیمتی جانوں کے ضیاع پر اسلامی جمہوریہ ایران کی قیادت اور عوام سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔
تفصیلات کے مطابق، روسی وزیر ہنگامی حالات 'ولادیمیر یوچکوف' نے ایک بیان میں پیلاسکو عمارت آتشزدگی میں شہید ہونے والے ایرانی فائر فائٹر اور شہریوں پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا۔
انہوں نے اپنے بیان میں اس افسوسناک سانحے پر ایرانی قوم اور حکومت کے ساتھ اپنی تعزیت کا اظہار کیا۔
اس کے علاوہ ترکی اور برطانیہ کے دفتر خارجہ، تہران میں برطانوی اور فرانسیسی سفارتخانے اور لندن اور امریکی ریاست کیلی فورنیا کے فائر برگیڈ نے بھی تہران کی پیلاسکو عمارت میں آتشزدگی اور زمین بوس ہونے کے سانحے میں جاں بحق ہونے والے ایرانی شہریوں پر افسوس کا اظہار کیا۔
ایرانی صدر 'حسن روحانی' نے گزشتہ روز وزیر داخلہ کو حکم دیا ہے کہ تہران میں تجارتی عمارت کی آتشزدگی اور تباہ ہونے کی وجوہات اور تفصیلات کو جلد سامنے لایا جائے۔
تازہ ترین اطلاعات کے مطابق، جائے حادثہ پر ملبہ اٹهائے جانے کا عمل جاری ہے اور تہران کے تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔
ایرانی حکام نے بتایا ہے کہ اس سانحے میں ہلاکتوں کا خدشہ بهی ہے۔
عمارت میں نامعلوم وجوہات کی بنا پر آگ لگی تھی جسے بھجانے کے لئے امدادی کارروائیاں جاری تھی کی اسی دوران پوری عمارت زمین بوس ہوگئی۔
پیلاسکو عمارت کے زمین بوس ہونے سےمتعدد فائر فائٹر ملبے تلے دب گئے تھے جہاں اب امدادی ٹیموں نے ان کے جاں بحق ہونے کا خدشہ اظہار کیا ہے جبکہ عمارت کے ملبے تلے بھی ابھی بھی کئی لوگ دبے ہوئے ہیں جنہیں نکالنے کے لئے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
تفصیلات کے مطابق، تہران کی گورنر جنرل 'سید حسین ہاشمی' نے کہا ہے کہ پیلاسکو عمارت آتشزدگی کے حوالے سے کرائسس مینیجمنٹ سیل تشکیل دیا گیا ہے اور اس حادثے کا سیکورٹی امور سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
پیلاسکو تجارتی مرکز تہران میں 1962 میں تعمیر کیا گیا تها۔ یہ عمارت 17 منزلوں پر مشتمل اور ایران میں پہلی بار بننے والی جدید اور بلند عمارت تهی۔/۹۸۹/ف۹۴۰/