‫‫کیٹیگری‬ :
20 January 2017 - 17:11
News ID: 425800
فونت
رہبر انقلاب اسلامی نے یورپ میں طلبا کی اسلامی انجمنوں کی یونین کے نام اپنے پیغام میں سامراج کے خلاف اسلام کا پرچم بلند رکھنے پر تاکید کی ہے ۔
رھبر معظم

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے یورپ میں موجود طلبا کی اسلامی انجمنوں کی یونین کے نام اپنے پیغام میں فرمایا کہ حقیقی اسلام کے سربلند پرچم کے ساتھ کفر اور استکباری محاذ کی جنگ میں اسلام کا دفاع سب کا فرض ہے ۔

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے جمعے کو جاری ہونے والے اپنے اس پیغام میں فرمایا کہ آپ عزیزوں سے علمی ، دینی اور اخلاقی تربیت سے زیادہ کی توقع ہے اور وہ توقع یہ ہے کہ آپ اپنے ارد گرد کے ماحول پر اثر انداز ہوں اور اپنے قول و فعل سے راہ خدا کے پیرؤوں پر اپنے اثرات کو بڑھائیے ۔

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ ایک نوجوان اور طالب علم ، ایک مضبوط پیشرو کی مانند ، بلند اہداف تک پہنچنے میں انسان کی مدد کرتا ہے فرمایا : آپ حضرات ان خصوصیات کے ساتھ ہی ، اسلامی تنظیموں کے موثر نظام میں بھی موجود ہیں ۔

رہبر انقلاب اسلامی نے مزید فرمایا : ہر ایک کو اسلام کی صحیح معرفت اور صراط مستقیم کا بابرکت سرچشمہ ہونا چاہئے-/۹۸۸/ ن۹۳۰/ ک۲۸۸

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬