شام کے سرحدی شہر الباب میں داعش کےخودکش حملے کے نتیجے میں ترکی کے ۵ فوجی ہلاک اور ۹ زخمی ہوگئے ہیں۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مہر خبررساں ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شام کے سرحدی شہر الباب میں داعش کےخودکش حملے کے نتیجے میں ترکی کے 5 فوجی ہلاک اور 9 زخمی ہوگئے ہیں ترکی کے فوجی داعش کا مقابلہ کرنے کا بہانہ بنا کرشام کی سرحد خلاف ورزی کررہے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق داعش سے منسلک خودکش حملہ آور نے گاڑی کو ترک فوجیوں کے درمیان اڑا دیا جس کے نتیجے میں ترکی کے 5 فوجی ہلاک اور 9 زخمی ہوگئے ہیں۔
ترک فوج نے اعلان کیا ہے کہ خودکش حملہ وہابی دہشت گرد تنظیم داعش نے کیا ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے