20 January 2017 - 21:54
News ID: 425812
فونت
آئی ایس او کے بانی ڈاکٹر محمد علی نقوی کی ۲۲ویں برسی کی ۲ روزہ تقریب کا آغاز ۴ مارچ سے شہید کے مزار رائیونڈ روڈ پر علی رضا آباد لاہور میں ہوگا۔
ڈاکٹر محمد علی نقوی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آئی ایس او کے بانی ڈاکٹر محمد علی نقوی کی ۲۲ویں برسی کی ۲ روزہ تقریب کا آغاز   ۴ مارچ سے شہید کے مزار رائیونڈ روڈ پر علی رضا آباد  لاہور میں ہوگا۔

اس رپورٹ کے مطابق، 5 مارچ بروز اتوار 8 بجے صبح امامیہ سکاؤٹس کی سلامی سے تقریبات کا آغاز ہوگا اور 10 بجے افکار شہدا سیمینار منعقد ہوگا، جس سے آئی ایس او پاکستان کے سابق مرکزی صدور، شہید کے رفقا اور قومی رہنما خطاب کریں گے۔

نماز ظہرین کے بعد مجلس ترحیم ہوگی، آئی ایس او پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری انصر مہدی کے مطابق جائے شہادت یتیم خانہ چوک پر چراغاں بھی کیا جائے گا جبکہ برسی کے موقع پر شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی زندگی اور تنظیمی خدمات پر مبنی تصویری نمائش بھی لگائی جائے گی۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

 

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬