20 January 2017 - 08:53
News ID: 425798
فونت
محمد جواد ظریف:
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے میانمار میں موجود روہنگیا مسلمانوں کے خلاف ظلم و جرائم کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس مسئلے کو اہمیت نہ دینے پر عالمی برادری کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔
محمد جواد ظریف

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اسلامی تعاون تنظیم  وزرائے خارجہ کی غیرمعمولی نشست سے خطاب کرتے ہوئے میانمار مسلمانوں پر ہونے والے ظلم و جبر پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا : میانمار کے مسلمانوں کی حمایت میں سبھی مسلم ملکوں کو متحد ہونے کی ضرورت ہے ۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے تاکید کرتے ہوئے کہا : عالم اسلام کو روہنگیا مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے متحد ہونے کی ضرورت ہے کیونکہ ظلم کے شکار مسلمانوں کی حمایت تمام اسلامی ریاستوں کا فرض ہے ۔

انہوں نے روہنگیا مسلمانوں کو ان کی  شہریت کے مسلمہ حقوق سے محروم کئے جانے ، ان کے تئیں امتیازی سلوک ، ان پرتشدد و مظالم اور میانمار میں ان کے خلاف وسیع پیمانے پر نفرت انگیز پروپیگنڈوں کا ذکرکرتے ہوئے کہا : او آئی سی کو چاہئے کہ وہ میانمار کی حکومت پر دباؤ ڈالنے کے لئے اپنے تمام تر وسائل کو بروئے کار لائے تاکہ روہنگیائی مسلمانوں کے حقوق کا تحفظ ہوسکے ۔

محمد جواد ظریف نے روہنگیا مسلمانوں کی تشویشناک صورتحال پر عالمی برادری کی خاموشی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا : روہنگیا مسلمانوں کے سلسلے میں عالمی ذرائع ابلاغ کی خاموشی کی وجہ سے روہنگیا مسلمانوں کے ساتھ ہونے والے ناروا سلوک اور سمندروں میں روہنگیا مسلمان بچوں کے غرق ہونے کے ہولناک مناظر کو صحیح طریقے سے نہیں دکھایا گیا ۔

ایرانی وزیر خارجہ نے ایک بار پھر روہنگیا مسلمانوں کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے : اقوام متحدہ روہنگیا مسلمانوں کے خلاف مظالم کے خاتمے پر فوری اقدامات کرے ۔

انہوں نے روہنگیا مسلمانوں کے انسانی بحران کو اجاگر کرتے ہوئے اسلامی ممالک پر زور دیا : وہ میانماری حکومت پر سفارتی اور اخلاقی دباؤ بڑھائیں ۔

محمدجواد ظریف نے بتایا : روہنگیا مسلمانوں کی موجودہ صورتحال عالمی برادری کے لئے گہری تشویش کی بات ہے، ان افراد کو نہ صرف اپنی سرزمین اور ملک سے تعلق رکھنے کے حق سے محروم کیا گیا ہے بلکہ ان پر شدید مظالم ڈھائے جارہے ہیں جس کی وجہ سے بڑی تعداد میں مسلم افراد جاں بحق اور اپنے علاقوں سے بے گھر ہوچکے ہیں ۔

انہوں نے او ائی سی کے سکریٹری جنرل کو بھی مخاطب کرتے ہوئے کہا : وہ روہنگیا مسلمانوں کے لئے اپنی حمایت جاری رکھیں ۔ ملیشیا کی درخواست پر میانمار کے روہنگیا مسلمانوں کی حالت زار اور مسئلہ فلسطین کا جائزہ لینے کے لئے جمعرات کو اوآئی سی کے وزرائے خارجہ کا ہنگامی اجلاس منعقد ہوا ۔/۹۸۹/ف۹۳۰/ک۴۷۹/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬