27 January 2017 - 21:02
News ID: 425946
فونت
بہرام قاسمی :
اسلامی جمہوریہ ایران کے محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا : اعلی برطانوی حکام کے ایسے بیانات سے دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کو نقصان پہنچے گا۔
بہرام قاسمی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے محکمہ خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے برطانوی نائب وزیرخارجہ برائے انسانی حقوق جوائس اینلی کی جانب سے برطانوی ہاؤس آف لارڈز کے اجلاس میں کئے جانے والے ایران مخالف بیانات پر شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے ایران مخالف بیانات کو مسترد کیا اور اسے اسلامی جمہوریہ ایران کے اندرونی معاملات میں مداخلت قرار دے دیا۔

انہوں نے تاکید کرتے ہوئے کہا : ایران میں انسانی حقوق کی صورت حال پر برطانیہ کی نائب وزیر خارجہ کی رپورٹ سراسر بے بنیاد دعووں پر مشتمل ہے جسے ہم اپنے اندرونی معاملات میں مداخلت سمجھتے ہیں۔

بہرام قاسمی نے بیان کیا : ایران کی عدلیہ ایک آزاد اور مستقل ادارہ ہے جس کا کام جرائم اور قانون کی خلاف ورزیوں کو دیکھنا ہے۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا : بدقسمتی سے برطانیہ انسانی حقوق کی نام نہاد حمایت پر بیان دے رہا ہے جبکہ خود انسانی حقوق کی تاریخ میں سب سے بڑا خلاف ورزی کرنے والا ملک ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے دفتر خارجہ کے ترجمان نے بیان کیا : اعلی برطانوی حکام کے ایسے بیانات سے دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کو نقصان پہنچے گا۔

انہوں نے ایران میں پکڑے جانے والے بعض افراد اور ان کے خلاف ایرانی عدلیہ کی جانب سے قانونی کاروائی کے خلاف برطانوی حکام کے دعوے اور تشویش کو بھی مسترد کردیا ۔

بہرام قاسمی نے تاکید کی : برطانیہ میں دہشتگردی کے بہانے انسانی حقوق قوانین کی خلاف ورزی، دہشتگردی واقعات میں پکڑے جانے والے مبینہ ملزموں کی عدالتی کاروائی میں عدم شفافیت، پناہ گزینوں، مزدور، خواتین بالخصوص بچوں کے حقوق کی خلاف ورزی ہورہی ہیں اور اس کے علاوہ برطانیہ، یمن میں نہتے عوام کے قتل عام کے لئے سعودی عرب کو اسلحہ فراہمی میں بھی ملوث ہے۔/۹۸۹/ف۹۳۰/ک۳۴۷/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬