29 January 2017 - 22:10
News ID: 425993
فونت
ایران اور روس کے وزرائے خارجہ نے شام کے مسائل کے حل پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے اور قازقستان کے دارالحکومت آستانہ میں شامی امن مذاکرات کو کامیاب قرار دیا۔
محمد جواد ظریف و سرگئی لاوروف

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران اور روس کے وزرائے خارجہ نے گزشتہ روز ایک ٹیلی فونک رابطے میں شام کے مسائل کے حل پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے اور قازقستان کے دارالحکومت آستانہ میں شامی امن مذاکرات کو کامیاب قرار دیا۔

اس ٹیلی فونک رابطے کے دوران ایرانی وزیر خارجہ 'محمد جواد ظریف' اور ان کے روسی ہم منصب 'سرگئی لاوروف' نے شام کی حالیہ صورتحال کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر فریقیں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران، روس، ترکی، اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی برائے امور شام 'اسٹفن ڈی میستورا' اور امریکہ کی جانب سے ایک نمائندے نے اس کامیاب نشست میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شامی حکومت اور مخالف گروہوں کے درمیان ہونے والے شامی امن مذاکرات شام میں طویل المدت فائربندی کے لئے ایک مثبت اور اہم قدم ہے۔

دونوں وزرائے خارجہ نے اقوام متحدہ کے 2254 قراردادوں پر عمل کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا شامی بحران کے حل کے لئے آستانہ میں حاصل ہونے والے کامیاب شام امن مذاکرات کے نتائج سے بھر پور فائدہ حاصل کرنے کے لئے آمادہ ہیں۔

قازقستان میں تعینات امریکہ کے سفیر نے بھی شامی امن مذاکرت میں بطور مبصر شرکت کی۔

دونوں وزرائے خارجہ نے شام میں جنگ بندی کے نفاذ، سیاسی مذاکرات، انسانی امداد کی ترسیل اور دہشت گرد گروہوں کے خاتمے کی ضرورت پر زور دیا۔

تفصیلات کے مطابق، قازقستان میں منعقدہ دو روزہ شام امن مذاکرات کا گذشتہ منگل کے روز اختتام ہوگیا جس میں فریقین نے مشترکہ اعلامیہ میں ایران، روس، ترکی سہ فریقی تعاون عمل اور شامی بحران کو سیاسی طور پر حل کرنے کی عالمی حمایت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬