رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ دفتر خارجہ نے اسلامی جمہوریہ ایران میں تعینات سوئٹزرلینڈ کے سفیر کو امریکہ کے مفادات کے محافظ کے طور پر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مسلم تارکین وطن پر پابندیاں عائد کرنے کی وجہ سے طلب کیا اور ان کو ایک احتجاجی نوٹس جاری کیا۔
ترجمان دفتر خارجہ بہرام قاسمی نے کہا کہ ایرانی وزارت خارجہ کے منیجینگ ڈایریکٹر برائے امریکی امور محمد رضا کشاور زادہ نے سوئٹزرلینڈ کے سفیر کو طلب کیا اور احتجاجی نوٹس جاری کیا۔
انہوں نے کہا کہ امریکی کی جانب سے مسلم تارکین وطن پر پابندی عائد کرنا ایک ناقابل قبول کاروائی ہے اور اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کنونشن کی خلاف ورزی ہے۔
بہرام قاسمی نے کہا کہ ایرانی عوام خود ہی ہمیشہ امریکہ کی حمایت کرنے والے دہشت گرد گروہوں کا شکار رہے ہیں اور انتہا پسند دہشت گرد گرہوں کی سازشوں اور چالوں میں کبھی نہیں آئیں گے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/