31 January 2017 - 18:13
News ID: 426030
فونت
فرانسیسی وزیرخارجہ:
فرانسیسی وزیرخارجہ نے کہا : فرانس کبھی بھی ایران کے ساتھ تعلقات بڑھانے کے لئے کسی اور ملک کے ساتھ اتنی تیزی سے اقدامات نہیں کئے ہیں۔
فرانسیسی وزیرخارجہ

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فرانس کے وزیر خارجہ یان مارک آئرولٹ نے تہران چیمبر آف کامرس میں منعقدہ ایران،فرانس مشترکہ اقتصادی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا : ویانا میں تہران اور مغرب کے درمیان جوہری معاہدے پر دستخط کے بعد یہ بات فرانس کے لئے نہایت اہمیت رکھتی تھی کہ اس عالمی معاہدے کا بھرپور احترام کیا جائے۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے بیان کیا : ایران اور گروپ ۵+۱ کے درمیان جوہری معاہدہ طے پانے کے بعد فرانس نے اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کے فروغ کے لئے فوری اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا اور سیاسی لحاظ سے دوطرفہ روابط کی بحالی کی بھرپور حمایت کی گئی۔

فرانسیسی وزیرخارجہ نے ایران اور فرانس اقتصادی تعلقات کے فروغ کو دونوں ممالک کے لئے فائدہ مند قرار دیتے ہوئے کہا : فرانس کبھی بھی ایران کے ساتھ تعلقات بڑھانے کے لئے کسی اور ملک کے ساتھ اتنی تیزی سے اقدامات نہیں کئے ہیں۔

یان مارک آئرولٹ اپنے ایرانی ہم منصب محمد جواد ظریف سمیت صدر حسن روحانی، اسپیکر علی لاریجانی اور اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکرٹری ایڈمیرل علی شمخانی کے ساتھ اہم ملاقاتیں کریں گے اور اس نشست میں دوطرفہ روابط، مختلف علاقائی اور بین الاقوامی تازہ ترین صورتحال کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

فرانسیسی وزیرخارجہ کے ۱۰۰ رکنی وفد میں دفترخارجہ، محکمہ خزانہ و تجارت کے اعلی حکام، ۶۰ فرانسیسی کمپنیوں کے نمائندے اور سنئیر صحافی شامل ہیں۔/۹۸۹/ف۹۳۰/ک۲۸۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬